سعودی عرب ، گرفتار شدگان تارکین وطن کی تعداد 9 لاکھ سے تجاوز کر گئی

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 16 اپریل 2018 12:19

سعودی عرب ، گرفتار شدگان تارکین وطن کی تعداد 9 لاکھ سے تجاوز کر گئی
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اپریل2018ء) سعودی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جاری غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف جاری مہم کے تحت 9 لاکھ سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گرفتار ہونے والے افراد میں سے 6لاکھ 92ہزار 143افراد اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے تھے ۔

(جاری ہے)

ایک لاکھ 80ہزار 70 افراد لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ، 79ہزار 342 افراد نے دراندازی کی خلاف ورزی کی تھی اور 13ہزار 777 افراد ریاست میں غیر قانونی طور پر ریاست می داخل ہونے کی کوشش میں گرفتار کیے گئے ہیں ۔ گرفتار ہونے والے افراد میں 58 فیصد یمنی اور 39 فیصد ایتھوپینز شامل تھے ۔ تمام گرفتار شدگان افراد کے خلاف قانونی کاروائی شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :