جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز کی تعیناتی کا واحد مقصد معصوم کشمیریوں کو قتل کرنا ہے‘یاسین ملک
بھارتی فورسز کے ہاتھوں معصوم شہریوں کاقتل عام کسی بھی مہذب سماج کیلئے ناقابل برداشت ہیں حریت رہنمائوں اور تنظیموں کی طرف سے شہید کشمیری نوجوان کو زبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا
پیر 16 اپریل 2018 12:36
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ بھارتی فورسز کے ہاتھوں معصوم شہریوں کاقتل عام کسی بھی مہذب سماج کیلئے ناقابل برداشت ہیں۔
انہوںنے شہدائے کھڈعہ ونی اور پڈرپورہ کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہید غیاث الدین کے والدین کی ڈھارس بندھائی۔ انہوںنے شہداء کے مقدس مشن کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے بھارت نواز سیاست دانوں اور ان کی مکروہ چالوں سے ہوشیار رہنے کی ہدایت۔سیدعلی گیلانی نے بھارتی فوجیوں کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں نہتے کشمیریوں کے قتل عام کی شدیدمذمت بھی کی ۔حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے بھی ایک بیا ن میں نوجوان کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تنازعہ کشمیر کے حوالے سے بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے کشمیری نوجوانوں کی جانوں کے زیاں کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت کے ظلم و بربریت نے ہمیں ایک اور نوجوان سے محروم کر دیا۔جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے عامر احمد لون کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ جموںوکشمیر میں بھارتی فورسز کی تعیناتی کا واحد مقصد معصوم کشمیریوں کو قتل کرنا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی حکمرانوں نے اپنے فوجیوں کو کشمیریوں کے تہہ وتیغ کرنے کی مکمل چھوٹ دے رکھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ شوپیان سے کولگام، سوناواری سے ہندواڑہ اوربانڈی پورہ سے کنگن تک ہر جگہ کشمیریوں کا لہو بے دریغ بہا یا جا رہے۔محمد یاسین ملک کی ہدایت پر لبریشن فرنٹ کے ایک وفد بشیر احمد راتھر کی قیادت میں چھتر گل گیااور شہید نوجوان کی نماز جنازہ میںشرکت کی ۔ وفد نے شہید نوجوان کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہارکیا۔ حریت رہمنائوں آسیہ اندرابی ، محمد مصدق عادل،انجینئرہلال احمد وار،ظفر اکبر بٹ،مشتاق الاسلام اور تحریک مزاحمت نے اپنے الگ الگ بیانات میں شہید نوجوان کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ اس دوران اسداللہ خان، بشیر احمد اور نظیر احمد پر مشتمل سالویشن موومنٹ کے ایک وفد نے کنگن جاکر عامر لون کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔مزید کشمیر کی خبریں
-
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے مظفرآباد میں علاقائی دفتر کا افتتاح کر دیا
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ،14 آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں کی منظوری
-
مقبوضہ جموں کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے
-
مظفرآباد ، بجلی کا طویل بریک ڈائون، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 سے 20 گھنٹے تک جاپہنچا
-
کشتواڑ، بھارتی پولیس نے 5 افراد گرفتار کر لیے
-
آزاد کشمیر سیاحتی اعتبار سے ایک انڈسٹری ہے اس کی طرف ہمیں توجہ دینی ہو گی ، قمرالزمان کائرہ
-
میرپور خاص میں اجتماعی زیادتی کے بعد 13 سالہ لڑکی کی ہلاکت، دلخراش انکشافات
-
سوشل میڈیا کے استعمال پرپابندی ، سرکاری آفسران و اہلکاران نے حکومتی حکم ہوا میں اڑا دیا
-
مظفرآباد لوہر پلیٹ کے ایک نجی بینک کے اے ٹی ایم سے پانچ ہزار کا نوٹ جعلی نکل آیا
-
8اکتوبر 2005قیامت خیز زلزلے کو19برس بیت گئے،شہداکی یاد میں مرکزی دعائیہ تقریب منگل کو مظفر آباد میں منعقد ہوگی
-
یوم استحصالِ کشمیر پر کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیر اہتمام شاہراہ دستور پر ریلی
-
کشمیریوں کے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.