دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی نگرانی میں 18اپریل سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا

پیر 16 اپریل 2018 13:02

لاہور۔16 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی نگرانی میں 18اپریل سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا ۔ دونوں سیریز کے لئے اعلان کردہ قومی کرکٹ ٹیم کے 16کرکٹرز 18 سے 22 اپریل تک قذافی اسٹیڈیم میں ہی ٹریننگ کریں گے جس میں ان کی بولنگ ،بیٹنگ اور فیلڈنگ کی خامیاں دور کی جائیں گی ، قومی اسکواڈ 23 اپریل کو انگلینڈ روانہ ہوگا۔

(جاری ہے)

پہلا ٹیسٹ آئر لینڈ کے شہر ڈبلن میں 11 سے 15 مئی تک ہو گا، میزبان ٹیم اپنی تاریخ میں پہلی بار طویل فارمیٹ کا میچ کھیلے گی، انگلینڈ کے خلاف پہلا میچ 24 سے 28 مئی تک لارڈز، دوسرا یکم سے 5 جون تک لیڈز میں کھیلا جائے گا۔دونوں ملکوں کے خلاف سیریز کے لئے اعلان کردہ 16رکنی ٹیم میں کپتان سرفراز احمد ،اظہر علی ،سمیع اسلم ،امام الحق ،حارث سہیل ،بابر اعظم ،فخر زمان ،اسد شفیق ،عثمان صلاح الدین ،حارث خان ،محمد عامر ،محمد عباس ،حسن علی ،راحت علی ،فہیم اشرف اور سعد علی شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :