Live Updates

کک باکسنگ چیمپئن بشریٰ اختر نے سر پھٹنے کے باوجود کے ایف ایل مقابلہ جیت لیا

سری لنکن کھلاڑی سے مقابلے کے دوران میرے سر میں کٹ لگ گیا تھا ، کوچ نے کہا آپ نہ کھیلیں، میں نے کہا میں جس مقصد کیلئے آئی ہوں وہ پورا کروںگی اور پاکستان کیلئے جیتوں گی : بشریٰ اختر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 20 اکتوبر 2025 12:26

کک باکسنگ چیمپئن بشریٰ اختر نے سر پھٹنے کے باوجود کے ایف ایل مقابلہ ..
کراچی : کک باکسنگ کی قومی کھلاڑی بشریٰ اختر نے سری لنکا میں کے ایف ایل ٹورنامنٹ جیت کر پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کردیا، انہوں نے سر پھٹنے کے باوجود مقابلہ جاری رکھا۔
بشریٰ اختر نے سری لنکا میں منعقدہ (کولمبو کرامہ فائٹس) کے ایف ایل006 میں اپنی شاندار کارکردگی سے سب کو حیران کردیا، انہوں نے سری لنکا کی ناقابلِ شکست فائٹر نیمیشا کمارِی کو ہرا کر خود کو ایک مضبوط حریف کے طور پر منوا لیا۔

 
اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں چیمپئن بشریٰ اختر نے اپنی کامیابی اور جدوجہد سے متعلق ناظرین کو آگاہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ میرے کوچ سر مدثر نے مجھے بہت سپورٹ کیا، جس کی بدولت میں نے سری لنکا کی فائٹر نیمیشا کمارِی کو شکست دی۔ 
بشریٰ نے بتایا کہ اس سے قبل میں نے ایران میں منعقدہ ورلڈ کک باکسنگ چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا اس کے علاوہ ایک اور ٹوررنامنٹ میں افغانستان کی کھلاڑی کو بھی شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

 
مقابلے دوران زخمی ہونے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں بشریٰ اختر کا کہنا تھا کہ نیمیشا کمارِی سے مقابلے کے دوران میرے سر میں کٹ لگ گیا تھا ،کوچ نے کہا کہ اب آپ نہ کھیلیں لیکن میرا کہنا تھا کہ میں یہاں جس مقصد کیلیے آئی ہوں وہ پورا کروں گی اور پاکستان کیلیے جیتوں گی۔ 
بشریٰ اختر نے گفتگو کے دوران اپنے کوچز اور مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لیے بہت چیلنجنگ فائٹ تھی، انہوں نے کک باکسنگ فیڈریشن پاکستان کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا۔

 
واضح رہے کہ گزشتہ روز سری لنکا میں ہونے والے کے ایف ایل کک باکسنگ ایونٹ میں پاکستان کی بشریٰ اختر نے تاریخ رقم کرتے ہوئے سری لنکا کی ناقابل شکست نمیشا کماری کی مسلسل فتوحات کو بریک لگا کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
Live پاک افغان کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات