آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان دوسراون ڈے کرکٹ میچ 23 اکتوبر کو کھیلا جائے گا

پیر 20 اکتوبر 2025 12:50

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان دوسراون ڈے کرکٹ میچ 23 اکتوبر کو کھیلا ..
ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2025ء) آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ 23 اکتوبر کو ایڈیلیڈ اوول، ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق میزبان آسٹریلوی ٹیم کو مہمان بھارتی ٹیم کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

کینگروز نے پہلے ون ڈے میچ میں بھارتی ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

بھارت کی کرکٹ ٹیم اپنے دورہ آسٹریلیا کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف ایک 3 ون ڈے اور 5 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ون ڈے سیریز کا ایک میچ کھیلا جاچکا ہے جو میزبان ٹیم نے جیت لیا تھا۔ آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 23 اکتوبر کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔ون ڈے سیریز میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت مایہ ناز آل رائونڈر مچل مارش کریں گے جبکہ بھارتی ٹیم کو شھمن گل لیڈ کریں گے۔دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 25اکتوبر کو سڈنی کے مقام پر کھیلا جائے گا۔