آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: انگلینڈ نے بھارت کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

پیر 20 اکتوبر 2025 12:50

آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: انگلینڈ نے بھارت کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ ..
لندور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2025ء) آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے بھارت کو 4 رنز سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔گزشتہ روز اندور میں کھیلے گئے میچ میں پہلے انگلینڈ کی ٹیم نے بیٹنگ کی اور 8 وکٹ پر 288 رنز اسکور کیے، انگلینڈ کی جانب سے ہیدر نائٹ نے شاندار انداز میں کھیلتے ہوئے 109رنز اسکور کیے، پندرہ چوکے اور ایک چھکا ان کی اننگز میں شامل تھا۔

(جاری ہے)

ایمی جونز نے 56 اور شائور برنٹ نے 38 رنز بنائے، دپتی شرما نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم کی د و وکٹیں 42 رنز پر گرگئیں، تیسری وکٹ پر ہرمن پریت کور اور سمرتی مندھانا نے 125 رنز کی شراکت بنائی۔ہرمن پریت کور نے 70 اور سمرتی مندھانا نے 88 رنز کی اننگز کھیلیں، آخری اوور میں بھارت کو کامیابی کیلئے 14رنز درکار تھے لیکن ان کی بیٹرز 9 رنز بناسکیں اوراس طرح انگلینڈ نے چار رنز سے میچ جیت کر ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔