پنجاب پولیس میں تھانہ کلچر بدلنے کیلئے جدید ٹیکنا لوجی کا استعمال ہو رہاہے،اے آئی جی طارق مسعود

پیر 16 اپریل 2018 13:27

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل طار ق مسعود یاسین نے کہا ہے پنجاب پولیس میںتھانہ کلچر بدلنے کیلئے جدید ٹیکنا لوجی کا استعمال رائج کیا جا رہا ہے، سماج دشمن عناصر اور دہشت گردوں کے خاتمہ کیلئے تمام وسائل بروکار لائے جا رہے ہیں۔پولیس افسران کا انتخاب پبلک سروس کمیشن کے تحت شفاف انداز میں کیا گیا، ٹریننگ کالج سے غیرملکی افسران بھی تربیت حاصل کرچکے ہیں جبکہ تفتیشی انداز اور طریقہ کار میں بہتری کے لئے ستمبر تک اسکول آف انوسٹیگیشن آپریشنل کردیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز سہالہ پولیس ٹریننگ کالج میں پاس آوٹ ہونے والے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ طارق مسعود یاسین نے اپنے خطاب میں کہاکہ گزشتہ نو ماہ میں سہالہ ٹریننگ کالج میں 357 سب انسپکٹرز اور 314 اے ایس ائیز نے اپنی تربیت مکمل کی جو آج پاس آوٹ کر رہے ہیں،ٹریننگ کالج سہالہ پولیس کے لیے مادر علمی کی حثیت رکھتا ہے،ان افسران کا انتخاب پبلک سروس کمشن کے تحت شفاف انداز میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایا کہ ان افسران میں 18ایم فل،28 انجینئر،55 لا گریجوایٹ،221 ایم اے،ایم بی اے، ایم ایس سی،اور باقی تمام گریجویٹ ہیں۔پنجاب میں عوام دوست پولیسنگ کا آغاز ہو چکاہے۔ تقریب کے دوران پاس آوٹ ہونیوالے افسر ان سے حلف بھی لیا گیا جبکہ دوران ٹریننگ اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران میں شیلڈز اور انعامات تقسیم کئے گے۔تقریب میں شریک پاس آوٹ ہونے والے پولیس جوانوں کا کہنا تھا کہ تھانوں میں اب پڑھے لکھے نوجوان تعینات ہونگے جس سے تھانہ کلچر میں تبدیلی ممکن ہے۔

متعلقہ عنوان :