بھارتی ریسلر سمیت ملک نے کینیڈین حریف جاروس کو ’’ کاٹنے ‘‘ کا اعتراف کرلیا

حیران کن طور پر 8 برس قبل دہلی کامن ویلتھ گیمز 2010 میں جاروس نے بھی اسی نوعیت کی حرکت کی تھی

پیر 16 اپریل 2018 13:31

گولڈ کوسٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) بھارتی ریسلر سمیت ملک نے مینز 125 کے جی میں گولڈ میڈل جیتا لیکن اسی کے ساتھ انھوں نے کینیڈا کے کورے جاروس کو ’ کاٹنے ‘ کا بھی اعتراف کرلیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک نے کہا کہ یہ ذائقہ تندوری چکن جیسا نہیں تھا، اس سے قبل کینیڈین ریسلر نے سمیت پر راؤنڈ روبن مقابلے کے دوران کاٹنے کا الزام لگایا تھا، جس پر بھارتی ریسلر نے تردید کرنے کی بجائے کہا تھا کہ مجھ سے یہ حرکت غصے میں ہوگئی، اس میں انتہائی معذرت خواہ ہوں۔دوسری جانب دفاعی چمپئن جاروس کو اس بار سلور میڈل پر اکتفا کرنا پڑا ، حیران کن طور پر 8 برس قبل دہلی کامن ویلتھ گیمز 2010 میں جاروس نے بھی اسی نوعیت کی حرکت کی تھی۔

متعلقہ عنوان :