آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کی صورتحال،

تربیلا ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1396.76 فٹ، منگلا میں 1085.00فٹ ہو گئی

پیر 16 اپریل 2018 13:38

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ پیر کو جاری کردہ تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرپانی کی آمد25600 کیوسک اور اخرج 30000 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرپانی کی آمد14600 کیوسک اور اخراج14600کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد23600کیوسک اور اخراج20000 کیوسک، دریائے چناب میںمرالہ کے مقام پرپانی کی آمد 11900کیوسک اور اخراج5900کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1396.76 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ0.112 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کے ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1085.00فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.206 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 638.90 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.009 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :