کشمیریوں کی تحریک آزادی منطقی نجام کی طرف بڑھ رہی ہے ، بھارت عوام کی طاقت کو فوجی ہتھکنڈوں سے کچل نہیں سکتا‘سر دار عتیق احمد خان

آزاد کشمیر کے عوام مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ ہیں حکومتوں کو بھی عوامی جذبات کا احساس کر کے اپنی پالیسی کو عوامی جذبات سے ہم آہنگ کرنا چاہیے

پیر 16 اپریل 2018 14:25

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) آزاد کشمیرکے سابق وزیراعظم اورآل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہیکہ کشمیریوں کی تحریک آزادی منطقی نجام کی طرف بڑھ رہی ہے ، بھارت عوام کی طاقت کو فوجی ہتھکنڈوں سے کچل نہیں سکتا۔سر دار عتیق احمد خان نے پٹہکہ ، کہوڑی ، منڈل ،نور ا سیری ، کنڈی پیراں دورہ کے دوران کانفرنسی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی طاقتوں کو حالات کی سنگینی کا احساس کرتے ہوئے مکہ کشمیر کے حل کے لئے ثالثی کے لئے آگے بڑھنا چاہیے ، دوایٹمی طاقتوں کے درمیان مسئلہ حل نہ ہوا تو خطے کا امن تباہ ہو سکتا ہے انہو ں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ ہیں حکومتوں کو بھی عوامی جذبات کا احساس کر کے اپنی پالیسی کو عوامی جذبات سے ہم آہنگ کرنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ سیز فائر لائن پر بسنے والے عوام کی قربانیاں لا زوال ہیں یہ لوگ اپنے گھروں میں بھارتی جبر کا مقابلہ کر کے ملک کی سیکنڈ ڈیفنس لائن کا کردار ادا کررہے ہیں ان لوگوں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم ہونی چاہیے ،آزاد کشمیر اور وفاقی حکومتوں کو پہلی ترجیح کے طور پرسیز فائر لائن پر بسنے والے متاثرہ عوام کی مشکلات کے حل کی جامع پالیسی ترتیب دینا چاہیے ، انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت اب عوامی مسائل کے حل کی طرف بھی توجہ دے ۔

وفاقی وزراء نے انتخابات میں عوام کو جو خواب دیکھائے تھے اب ان کو عمل کی شکل دینے کا وقت آگیا ہے مگر یہ وزراء اب غائب ہو چکے ہیں اور اپنی مستقبل کی نوکری کے بارے میں پریشان ہیں ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق وزراء کرام پیر سید مرتضی گیلانی ، دیوان علی خان چغتائی ، میر عتیق الرحمان ، خواجہ محمد شفیق ، سلیم اعوان، عنصر پیرزادہ ، سمیعہ ساجد راجہ ،راجہ بشیر خان ،راجہ محسن مجید ،ہارون آزاد، سیٹھ کریم اللہ ، رفیق عباسی تھے ۔صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان مظفرآباد کا 4 روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد غازی آباد دھیرکوٹ روانہ ہو گے ۔

متعلقہ عنوان :