پہلی پاکستان ٹیبل ٹینس سپر لیگ اسلام آباد میں شروع ہوگئی

پیر 16 اپریل 2018 16:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے زیراہتمام پہلی پاکستان ٹیبل ٹینس سپر لیگ لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں شروع ہوگئی، لیگ کی رنگارنگ افتتاحی تقریب جناح سٹیڈیم میں میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی وفاقی سیکرٹری، وزارت بین الصوبائی رابطہ سید ابو احمد عاکف تھے جنہوں نے باقاعدہ افتتاح کیا، اس موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل منصور احمد، پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے خواجہ حسن ودود، سیکرٹری جنرل کفایت اللہ خان، آرگنائزنگ سیکرٹری شاہد بلوچ اورسلیکشن کمیٹی کے چیئرمین ندیم منصورکے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، لیگ کی رنگارنگ افتتاحی تقریب میں مارچ پاسٹ کے علاوہ ملک بھر سے سے آئے ہوئے گلوکاروں اور فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ بھی کیا لیگ میں ملک بھر سے سو سے زائد پروفیشنل کھلاڑیوں آٹھ مختلف ٹیموں کے مرد اور خواتین حصہ لے رہے ہیں ان ٹیموں میں کراچی کرارے، لاہور استاد، اسلام آباد کمانڈر، فیصل آباد، شیردل، راول جگنی، ملتان صوفیان، پشاور دلاور اور کوئٹہ ڈیفنڈر شامل ہیں ۔