چینی افواج بارے نظر ثانی شدہ قواعد و ضوابط جاری

قواعد میں مسلح افواج کو مضبوط بنانے کیلئے صدر شی کے نظریات پر زور دیا گیا چینی صدر نے آرڈر پر دستخط کر دئیے،ضابطے یکم مئی سے نافذالعمل ہوں گے

پیر 16 اپریل 2018 16:33

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اپریل2018ء)چین نے پیپلز لیبریشن آرمی (پی ایل ای)کے فرائض کی ادائیگی کے سلسلے میں بنیادی قوانین کے نظر ثانی شدہ قواعد و ضوابط جاری کر دئیے ہیں جن میں مسلح افواج کو مضبوط بنانے کیلئے صدر شی جنگ پھنگ کے نظریات اپنانے پر زور دیا گیا ہے،ان قواعد میں فوجی نظم وضبط،تربیتی انتظامات،فوجی کا معیاری وزن موبائل فون اور انٹرنیٹ کا استمال اور شہداء کو سلامی پیش کرنے کے انداز شامل ہیں،صدر شی جن پھنگ جو مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں نے تین آرڈر پر دستخط کر دئیے ہیں جن میں فوجی داخلی آرڈر،ضابطہ اخلاق اور فوجی تنظیم شامل ہے،تین نظر ثانی شدہ ضابطے پیپلز آرمیٹ فورسز پر چینی کمیونسٹ پارٹی کی مکمل قیادت کو ظاہر کرتے ہیں،یہ ضابطے یکم مئی سے نافذالعمل ہوں گے،داخلی فوجی حکم نامے پر نظر ثانی کا مقصد مسلح افواج کی سیاسی وفاداری اور استحکام کو اصلاحات اور ٹیکنالوجی کے ذریعے قانون کے مطابق فروغ دینا ہے،اس کا مقصد فوجوں کی جنگی صلاحیت پر توجہ مرکوز کرنا ہے،اس سے فوجی یونٹوں کے نام اور فوجیوں کے فرائض بارے تفصیلات فراہم کرنا ہے،قواعد و ضابط میں فوجیوں کے موبائل فون،انٹرنیٹ،نئے ذرائع ابلاغ اور آئن لائن شاپنگ پر بھی نظر ثانی کی گئی ہے،جبکہ فوجی گاڑیوں اور پرچم ملازمین کے چھوٹیوں کے حقوق اور ان کی جسمانی اور ذہنی صحت بارے بھی بتایا گیا ہے،قواعد وضابط میں انعامات اور سزائوں کی تفصیلات بھی دی گئی ہے،مسلح افواج کے بارے میں پہلا ضابطہ اخلاق 1930میں جاری کیا گیا تھا،جبکہ پہلا داخلی آرڈر ریگولیشن 1936 اور پہلا فارمیشن ریگولیشن 1951میں جاری کیا گیا،جن پر 2002میں جزوی ترمیم کی گئی اور 2010میں ان قواعد وضوابط پر جامع نظر ثانی کی گئی۔