آئندہ ہفتے غزہ معاہدہ ہوسکتا ہے‘ ٹرمپ پرامید ہوگئے

ہفتہ 5 جولائی 2025 19:37

آئندہ ہفتے غزہ معاہدہ ہوسکتا ہے‘ ٹرمپ پرامید ہوگئے
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئندہ ہفتے غزہ معاہدے سے متعلق امید ظاہر کرتے ہوے کہا ہے کہ غزہ میں ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے امداد بھی خوب بھیج رہے ہیں ۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے حماس کے مذاکرات سے متعلق بیان کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے غزہ معاہدہ ہوسکتا ہے، غزہ سے متعلق بہت کچھ کرنا ہے اور غزہ میں بہت سی امداد بھیج رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم سے ایران سے متعلق بات کروں گا، ایران کا جوہری پروگرام مکمل ختم کردیا لیکن ایران اسے دوبارہ شروع کرسکتاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹیرف معاملے پر 12 ممالک کو خطوط پر دستخط کردیے ہیں، روسی صدر سے پابندیوں سے متعلق بات کی تھی، روسی صدرپیوٹن پابندیوں سے پریشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں چین کا دورہ کر سکتا ہوں یا چینی صدر امریکا کا دورہ کر سکتے ہیں، ٹک ٹاک ڈیل کے بہت قریب ہیں۔