Live Updates

امریکا، ٹیکساس میں طوفان سے تباہی،24افراد ہلاک

ریاست میں ممکنہ سیلاب کی وارننگ بھی جاری کردی گئی،امریکی حکام

ہفتہ 5 جولائی 2025 11:46

امریکا، ٹیکساس میں طوفان سے تباہی،24افراد ہلاک
ٹیکساس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء)امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 24افراد ہلاک ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست میں تیز بارش کے باعث سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جس کے باعث کئی افراد لاپتہ ہوگئے ہیں جس میں 20 سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں سے شہریوں کے انخلا کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ ریاست میں مزید ممکنہ سیلاب کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔حکام کے مطابق جمع کے روز ریاست میں طوفانی سیلاب کی وجہ سے مختلف علاقوں میں ممکنہ نقصان سے بھی عوام کو آگاہ کردیا گیا تھا۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات