سعودی عرب میں3 لاکھ 34 ہزار شہریوں کی اے آئی تربیت مکمل

ہفتہ 5 جولائی 2025 13:49

سعودی عرب میں3 لاکھ 34 ہزار شہریوں کی اے آئی تربیت مکمل
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء)سعودی عرب میں3 لاکھ 34 ہزار شہریوں کی اے آئی تربیت مکمل کرلی ۔ سعودی میڈیاکے مطابق سعودی ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت کی اتھارٹی(سدایا)کے مطابق تین لاکھ 34 ہزار شہریوں نے حکومت کے اس پروگرام سے فائدہ اٹھایا ہے جس کا مقصد شہریوں کو مصنوعی ذہانت کی مہارتوں کا ہنر دے کر بااختیار بنانا ہے۔

(جاری ہے)

یہ پروگرام جس کا نام مصنوعی ذہانت میں ایک ملین سعودی ہے وزارتِ تعلیم اور انسانی وسائل اور سماجی ترقی کی وزارت کے اشتراک سے ستمبر 2024 میں شروع کیا گیا تھا۔سدایا نے حکومتی اداروں کے ساتھ جو شراکت قائم کی ہے اس سے مصنوعی ذہانت اور کمیونٹی میں آگاہی بڑھانے کے سلسلے میں عالمی سطح پر مملکت کا مقام دنیا کے سامنے آ گیا ہے۔مصنوعی ذہانت کی عالمی سربراہ کانفرس میں شروع ہونے والے انیشیٹیو ایس اے ایم اے آئی، کا ہدف ہر عمر اور ہر طرح کے پیشہ وارانہ پس منظر رکھنے والے شہریوں کو اپنی طرف متوجہ کرنا ہے۔