فلائی دبئی اور اماریٹیک کے درمیان شراکت، عملے کے لیے بائیومیٹرک اسمارٹ گیٹس متعارف

ہفتہ 5 جولائی 2025 13:49

فلائی دبئی اور اماریٹیک کے درمیان شراکت، عملے کے لیے بائیومیٹرک اسمارٹ ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء)فلائی دبئی نے امارات کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی "اماریٹیک کے ساتھ شراکت داری کی ہے، جس کے تحت ایئرلائن کے پائلٹس اور کیبن کریو کے لیے اسمارٹ بارڈر کنٹرول سلوشنز متعارف کرائے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی کے مطابق یہ جدید اسمارٹ گیٹس فلائی دبئی کے ایئرپورٹ آپریشنز سینٹر پر نصب کیے گئے ہیں، جہاں بایومیٹرک ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت سے چلنے والی شناختی توثیق اور ریئل ٹائم ڈیٹا انٹیگریشن جیسے جدید ترین نظام استعمال کیے گئے ہیں۔ ان کا مقصد امیگریشن کے عمل کو مزید تیز، موثر اور آسان بنانا ہے۔