امریکی صدر ٹرمپ نے ٹیکس اور اخراجات سے متعلق بگ بیوٹی فل بل پر دستخط کر دئیے

ہفتہ 5 جولائی 2025 11:46

امریکی صدر ٹرمپ نے ٹیکس اور اخراجات سے متعلق بگ بیوٹی فل بل پر دستخط ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیکس اور اخراجات سے متعلق اپنے بگ بیوٹی فل بل پر دستخط کردئیے۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے سینیٹ اور ایوان نمائندان سے منظور ہونے والے ٹیکس اور اخراجات سے متعلق بگ بیوٹی فل بل پر دستخط وائٹ ہائوس میں یوم آزادی کی تقریبات کے موقع پر کیے۔بل کے منظور ہونے کے ساتھ ہی ٹرمپ ایجنڈے کے اہم نکات جیسے کہ ٹیکس میں کمی، دفاعی اخراجات میں اضافہ اور امیگریشن پر سخت اقدامات اب قانون کا حصہ بن چکے ہیں۔صدر ٹرمپ نے وائٹ ہائوس میں فوجی خاندانوں کے ساتھ پکنک کے بعد گفتگو میں بل پاس ہونے پر خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :