ایم کیو ایم کے ٹارگٹ کلر رئیس مما کے جوڈیشل مجسٹریٹ روبرو اعترافی بیان میں سنسنی خیز انکشافات

مخالف سیاسی جماعتوں کے متعدد کارکنان کو قتل کرنے کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور افسراں کی ٹارگٹ کرنے کا اعتراف

پیر 16 اپریل 2018 16:50

ْکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو ریکارڈ کرائے گئے اعترافی بیان میں ایم کیو ایم کے مبینہ ٹارگٹ کلر رئیس مما نے سنسنی خیز انکشافات کردئیے۔پیر کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو پولیس نے ایم کیو ایم کھ مبینہ ٹارگٹ کلر رئیس عرف مما کو نبی بخش تھانے میں اسلحہ برآمدگی سے متعلق دائر مقدمے میں پیش کیا۔

ایم کیو ایم کے مبینہ ٹارگٹ کلر ریئس عرف مما کا اعترافی بیان ریکارڈ کرایا۔جس میں ملزم نے سنسنی خیر انکشافات کئے۔

(جاری ہے)

عدالت میں دیئے گئے بیان میں ملزم رئیس مما نے اہم شخصیات کی پشت پناہی پر مخالف سیاسی جماعتوں کے متعدد کارکنان کو قتل کرنے کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور افسراں کی ٹارگٹ کرنے کا اعتراف کیا۔ایم کیو ٹارگٹ کلر رئیس عرف مما نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو بھتہ خوری اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے کا بھی اعتراف کیا۔

۔واضح رہے کہ چند دن قبل ایم کیو ایم ٹارگٹ کلر ریئس عرف مما کی نشاندہی پر عید گاہ کے علاقے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا تھا۔ملزم رئیس عرف مما کو نبی بخش تھانے کی حدود سے برآمد ہونے والے اسلحہ کیس میں سٹی کورٹ میں پیش کیا گیا تھا