
پاکستان ریلوے نے اپنے تاریخی ورثے کو محفوظ رکھنے کیلئے اسلام آباد میں ایک عظیم الشان اور خوبصورت پاکستان ریلویز میوزیم قائم کر لیا
پاکستان ریلوے میوزیم گولڑہ ،اسلام آباد کا افتتاح وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق 18اپریل کو کرینگے گولڑہ،اسلام آباد کے علاوہ لاہور،کراچی اور کوئٹہ میں بھی ریلوے کے عجائب گھر بنائے جا رہے ہیں
پیر 16 اپریل 2018 17:58
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق میوزیم میں مختلف گیلریاںقائم کی گئی ہیں۔پہلی گیلری میں 1881کی نارتھ ویسٹرن ریلوے کے دور کی چیزوں کو ڈسپلے کیا گیا ہے۔
اس گیلری کے اندر تمام آپریٹنگ سسٹم ریلویز سے متعلق جس میں سگنلز،میٹرز ،موڈ آف کمیونیکیشن، ایمرجنسی آلات،پرانی تصاویریں پرانے ڈبے بمعہ سٹیم انجن،ماڈلز اور اہم آئیٹم جو اس وقت اور اب ریلوے اسٹیشنوں کا حصہ ہیں۔ دوسری گیلری میں وکٹورین فرنیچر جو اس وقت ویٹنگ ہالز میں زیر استعمال تھا جن میں کراکری ،پیانو،لانگ آرم چیئر ، سیلف سٹائل شیشہ،فکسچراور فٹنگ، سیلنگ فین سمیت مختلف تاریخی اشیاء شامل ہیں۔ ان گیلریوں کے علاوہ سٹیم اور ڈیزل لوکو موٹیوز ،تاریخی کوچز جو نیراور براڈ گیج ٹریک کا حصہ رہی ہیں گولڑہ ریلوے سٹیشن میوزیم میں رکھی گئی ہیں۔ریلوے میوزیم کو نئے سرے سے کولیکشن کے حساب سے 7مختلف حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ گولڑہ ریلوے اسٹیشن پر ایک سلیون جو آخری وائے سرائے آف انڈین لارڈ ماؤنٹ بیٹن کے استعمال میں تھی اس کا حصہ ہے اس میں قائداعظم محمد علی جناح نے کراچی سے لاہور تک سفر کیا جو سیلون کا اعزاز ہے اس کا دلکش اندرونی حصہ ٹیک وُوڈ کا تیار کردہ ہے۔ یہ پاکستان ریلوے کے شاہکار میں سے ایک ہے ۔ ایک شاہی سیلون مہاراجہ رنجیت سنگھ آف جودھ پور کی طرف سے اپنی بیٹی کو تحفہ میں دی تھی وہ بھی شامل ہے یہ شاہی سیلون اجمیر شریف کیرج ورکشاپ میں 1888میں تیا ر کی گئی تھی اس کے علاوہ ایک جرمن پوسٹک کوچ تیار کردہ 1914بھی حصہ ہے جو پوسٹل سروس میں ایک اعزاز کی حیثیت رکھتی ہے۔ یہ تمام سیلونز نارتھ ویسٹرن ریلوے کی تاریخ میں انتہائی کلیدی کردار کے حامل رہے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
لاہور ،10سالہ بچے سے بدفعلی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف(پرسوں) 19ستمبر کو ایک روزہ دورے پر سرگودھا آئیں گی
-
سیلاب سے تقریباً 3 ملین لوگ متاثر ہیں، پاکستان کو مقامی وسائل کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ سے مدد کی اپیل کرنی چاہیے، سینیٹر شیری رحمان
-
پتوکی سرکل میں زیادتی کیسسز میں روز بروز اضافہ ہونے لگا ملزمان گرفتار نہ ہوسکے
-
پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملے کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
-
بیوروکریٹس اور پولیس افسران کے سوشل میڈیا کے استعمال کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
-
پنجاب حکومت نے پہلی ای-ٹیکسی سکیم کا باقاعدہ آغاز کر دیا
-
پنجاب کے دریائوں میں پانی کا بہائو نارمل ہو رہا ہے،ترجمان پی ڈی ایم اے
-
بینک آف پنجاب کی اینالسٹ اور انویسٹرز کے لیے کارپوریٹ بریفنگ
-
عمران خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھارت سے آپریٹ ہو رہا ہے،وفاقی وزیر ریلوے کا دعویٰ
-
پولیو ویکسین انجکشن 15 سال تک کے تمام بچوں کو خصوصی مہم کے دوران لگائے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر منصوراحمد قاضی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.