شعبہ انفورسمنٹ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن، تین ٹرک سامان ضبط

پیر 16 اپریل 2018 19:02

راولپنڈی 16اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء)راولپنڈی کنٹو نمنٹ بورڈ کے شعبہ انفورسمنٹ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے کینٹ کے مختلف علاقوں سے تین ٹرک سامان اٹھا کر اپنے قبضہ میں لے لیا ہے جبکہ غیر قانونی طور آویزاں کئے گئے بینرز اتار کر ضبط کر لئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

کینٹ بورڈ ترجمان کے مطابق انفورسمنٹ کے انسپکٹر حسن جان کی نگرانی میں مختلف علاقوںبکرا منڈی،پیپلز کالونی ،گوالمنڈی، سی3عدد ٹرک سامان اٹھا کر ضبط کر لیا گیا ہے۔ آپریشن کے دوران متعدد افراد کو ازخود تجاوزات ختم کرنے کے نوٹسز جاری کئے گئے ہیں۔