ساہیوال ، دوست نے قرض واپسی کے تقاضے پردوست کو زہردے کرہلاک کردیا، مقدمہ درج

ہفتہ 12 جولائی 2025 22:56

ساہیوال ، دوست نے قرض واپسی کے تقاضے پردوست کو زہردے کرہلاک کردیا، ..
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء) نواحی چک 69 بارہ ایل میں 12 لاکھ روپے قرض دینے کی بجائے بیوپاری بشیر احمد کو زہر دے کر ہلاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق اسی چک کے بشیر احمد نے اپنے دوست رانجھا کو 12 لاکھ روپے قرض دیا ایک سال کے بعد گزشتہ شام بشیر احمد نے رانجھا سے رقم کا تقاضا کیا تو رانجھا نے رات 11 بجے اپنے گھر بشیر احمد کو قرض کی رقم کی واپسی 12 لاکھ روپے کے لیے اپنے گھر بلایا اور کہا کہ آپ آکرر قم لے جاؤ جب بشیراحمدجانے لگا تو اس کے ہمراہ اس کا ماموں قادر بخش بھی چلا گیا جب وہاں پہنچے تو رانجھا ،مختیار اور ایک نامعلوم شخص موجود تھے ملزموں نے بشیر احمد کو بٹھا کر اس کے آگے چائے کا کپ لا کر رکھ دیا جس میں زہر تھا جس کے پینے سے بشیر احمد کے منہ اور ناک سے خون چل پڑا اور تڑپ تڑپ کر جان دے دی جس کے بعد ملزم فرار ہو گئے ۔

پولیس شاہ کورٹ نے مقتول کے ماموں قادر بخش کی مدعیت میں تین ملزموں رانجھا،مختیار اورنا معلوم کے خلاف 302 اور 34 ت پ مقد مہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :