جنگی حیات کے تحفظ کے لئے قوانین کا سختی سے نفاذ کیا جائیگا، مصدق ملک

ہفتہ 12 جولائی 2025 23:03

جنگی حیات کے تحفظ کے لئے قوانین کا سختی سے نفاذ کیا جائیگا، مصدق ملک
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2025ء) وزارتِ موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی تانگیر میں کالے ریچھ کے غیر قانونی شکار پر وفاقی وزیر کا سخت نوٹس لے لیا ،وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈز کو فوری اور مؤثر اقدامات کی ہدایت کردی ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ جنگلی حیات کے خلاف پرتشدد اقدامات ناقابلِ قبول ہیںتانگیر واقعے کے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج، قانونی کارروائی جاری ہے ۔مقامی برادری کو شامل کر کے ملوث عناصر کی نشاندہی اور گرفتاری کا عمل جاری ہے جبکہ وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان کے ساتھ رابطہ، بروقت اقدامات کو یقینی بنانے کا عزم کیا ہے ۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے قوانین کا سختی سے نفاذ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :