جلائو گھیرا ئومقدمات میں اعجاز چوہدری کی ضمانت درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

ہفتہ 12 جولائی 2025 23:07

جلائو گھیرا ئومقدمات میں اعجاز چوہدری کی ضمانت درخواستیں سماعت کیلئے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2025ء) لاہور ہائیکورٹ میں 9 مئی جلائو گھیرا ئوکے چار مقدمات میں تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری کی ضمانت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 14 جولائی کو ان درخواستوں پر سماعت کرے گا۔عدالت نے سرکاری وکیل اور درخواست گزار کے وکیل کو ہدایت کی ہے کہ وہ شریک ملزمان کی منظور شدہ ضمانتوں کا مکمل ریکارڈ عدالت میں پیش کریں۔