ٹریفک پولیس کی کم عمر ڈرائیورز کیخلاف کارروائی ، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والے 57002افراد کیخلاف خصوصی کریک ڈائون ،خصوصی سکواڈ تشکیل

والدین اپنی ذمہ داری پوری کریں، کم عمر بچوں کی تربیت کریں اور بچوں کو گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے سے باز رکھیں، کاروائی کا مقصد قیمتی جانوں کا تحفظ ہے ، ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد

پیر 16 اپریل 2018 19:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) آئی جی پی اسلام آباد ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری کی خصوصی ہدایت پر کم عمر ڈرائیورز اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی جا ری ہے،اس سلسلے میں ایس ایس پی ٹریفک نے تمام زونز کے ڈی ایس پی صاحبان کو خصوصی ہدایات جاری کر رکھی ہیں اور سپیشل سکواڈ تشکیل دیئے ہیں جو اسلام آباد کے مختلف اہم شاہراہوں اور چوکوں میں سپیشل ناکہ جات لگا کر کم عمر ڈرائیورز اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کر رہے ہیں،رواں سال اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 2118کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کاروائی جبکہ ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے والے 57002افراد کے خلاف کاروائی کی ہے اس ضمن میں آئی ٹی پی ایجوکیشن ونگ ٹریفک قوانین خصوصاً بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے اور کم عمر ڈرائیورز کو آگاہی بھی فراہم کر رہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ مختلف کالجز اور یونیورسیٹیز میں ورکشاپس اور سیمینارز منعقد کر کے طلبا و طالبات کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کر رہے ہیں ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد نے والدین سے اپیل کی ہے کہ والدین اپنی ذمہ داری پوری کریں اور کم عمر بچوں کو گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے سے باز رکھیں، ایس ایس پی ٹریفک نے مزید کہا ہے کہ اس کاروائی کا مقصد قیمتی جانوں کا تحفظ ہے۔

متعلقہ عنوان :