تحریک انصاف کا مردان میں پاور شو، کتنے آدمی تھے؟

muhammad ali محمد علی پیر 16 اپریل 2018 19:29

تحریک انصاف کا مردان میں پاور شو، کتنے آدمی تھے؟
مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اپریل2018ء) تحریک انصاف نے مردان میں زبردست عوامی پاور شو کا مظاہرہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے آئندہ انتخابات سے قبل عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں خیبرپختونخواہ میں بھی جلسے جلوسوں کا آغاز کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں تحریک انصاف نے پیر کے روز اے این پی کے ہوم گراونڈ مردان میں زبردست عوامی پاور شو کا مظاہرہ کیا۔

جلسے میں عوام کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ میڈیا اور آزاد ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کا پیر کے روز ہونے والا جلسہ مردان کی تاریخ میں ہونے والے بڑے جلسوں میں سے ایک تھا۔ جلسے میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ جلسہ گاہ عوام سے کھچا کھچ بھری ہوئی تھی۔ جبکہ جلسہ گاہ کے باہر بھی عوام کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :