
وزیراعلیٰ سندھ کا کیٹی بندر اور شاہ بندر میں منی فِش ہاربرز قائم کرنے کا فیصلہ
ہفتہ 18 اکتوبر 2025 19:52

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کراچی فِش ہاربر، جو صوبے کی سب سے بڑی مچھلی اتارنے کی جگہ ہے، اپنی گنجائش سے تجاوز کر چکا ہے جس کے باعث ماہی گیروں کو تاخیر، رش اور بعد از شکار نقصان کا سامنا ہے۔
تقریباً آدھی مچھلی اور جھینگے کی پیداوار دیر سے اتارنے اور کم گہرے پانی کے باعث خراب ہو جاتی ہے جس سے اس کی برآمدی قدر متاثر ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان مسائل کے حل کے لیے محکمہ مویشی و ماہی پروری نے مالی سال 2025-26 کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت منی ہاربرز کے قیام کے لیے تصوراتی منصوبے تیار کیے ہیں، ان ہاربرز میں جدید آکشن ہالز، اسٹوریج اور ڈاکنگ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کیٹی بندر اور شاہ بندر قدرتی بندرگاہیں ہیں جنہوں نے ماضی میں بھی خطے کی خدمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں صوبائی حکومت منی فِش ہاربرز تعمیر کرے گی جبکہ دوسرے مرحلے میں مکمل بندرگاہ قائم کی جائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دونوں اضلاع شہر کے قریب ہیں اور موٹروے و نیشنل ہائی وے کے ذریعے منسلک ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ منصوبہ سندھ کے وسیع وژن کے مطابق ہے جس کا مقصد ماحولیاتی لحاظ سے مستحکم، شمولیتی اور پائیدار ساحلی ترقی کو فروغ دینا ہے، اس اقدام سے سندھ کے انڈس ڈیلٹا خطے میں ماہی گیری، تجارت اور سیاحت کے طویل المدتی فوائد حاصل ہوں گے۔اس موقع پرسیکریٹری فشریز ڈاکٹر کاظم جتوی نے وزیراعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منصوبے پر عملدرآمد ڈائریکٹوریٹ آف فشریز (میرین) کراچی کرے گا۔ منصوبے کا مقصد چھوٹے ماہی گیروں کی مدد، مچھلی سنبھالنے کے نظام کو بہتر بنانا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔شاہ بندر کے منی ہاربر میں چھوٹی کشتیوں کے لیے برتھنگ ایریاز، ریفریجریٹڈ اسٹوریج، فیولنگ و مرمت کی سہولت اور ماحول دوست ویسٹ مینجمنٹ سسٹم شامل ہوگا، جدید آکشن ہال شفاف تجارتی عمل اور منصفانہ قیمتوں کو یقینی بنائے گا۔صوبائی وزیرملکانی نے کہا کہ یہ اقدام مقامی ماہی گیری کی معیشت کو مضبوط بنائے گا، پائیدار ماہی گیری کو فروغ دے گا اور ماحول دوست ساحلی ترقی کی راہ ہموار کرے گا۔ بعد از شکار انتظام، کوآپریٹو سوسائٹیوں کے قیام اور پائیداری پر تربیتی ورکشاپس بھی منعقد کی جائیں گی۔محمد علی ملکانی نے کہا کہ کیٹی بندر اور شاہ بندر میں منی ہاربرز کا قیام سندھ کی ساحلی معیشت کے لیے سنگِ میل ثابت ہوگا، یہ کراچی فِش ہاربر پر دبائو کم کرے گا، مقامی ماہی گیری کو مضبوط بنائے گا اور ساحلی برادریوں کو مالی استحکام فراہم کرے گا۔
مزید اہم خبریں
-
سیکیورٹی فورسز نے بھارت کے حمایت یافتہ 34 خوارجی دہشتگرد جہنم واصل کردیئے
-
سعودی ایئرلائن کا پاکستان کے لئے پروازوں کے آغاز کا فیصلہ
-
پنجاب حکومت نے گندم کی سپلائی بند کردی جس سے خیبرپختونخواہ میں آٹا 300 روپے تک مہنگا ہوگیا
-
وفاقی حکومت اگر کراچی میں ترقیاتی کام کرانا چاہتی ہے تو ہمیں خوشی ہوگی
-
چھاتی کے سرطان کے مکمل خاتمہ کیلئے تعاون،ہم آہنگی اور جامع حکمت عملی وقت کی اہم ضرورت ہے ،وزیر اعظم شہباز شریف
-
محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے موسم سرما کیلئے نیا ٹائم ٹیبل منظوری کیلئے وزیراعلیٰ کو بھیج دیا
-
عسکریت پسند ’گل بہادر گروپ‘ جو کبھی ’گڈ طالبان‘ شمار کیا جاتا تھا
-
وزیراعلیٰ سندھ کا سانحہ کارساز کے شہدا کو خراج عقیدت
-
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی ایڈوکیٹ جنرل پنجاب سے ملاقات
-
وزیراعلیٰ سندھ کا کیٹی بندر اور شاہ بندر میں منی فِش ہاربرز قائم کرنے کا فیصلہ
-
پاکستان نے معاشی استحکام اور سفارتی کامیابیوں کی تاریخ رقم کی ، ملکی معیشت کے تمام اشاریے مثبت ہیں ، ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے،وزیر اعظم شہباز شریف کی سیاسی رہنمائوں سے گفتگو
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی قیادت میں عوام کو صحت کی عالمی معیارکی سہولیات فراہم کر رہے ہیں، خواجہ عمران نذیر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.