وزیراعلیٰ مریم نوازکی قیادت میں عوام کو صحت کی عالمی معیارکی سہولیات فراہم کر رہے ہیں، خواجہ عمران نذیر

ہفتہ 18 اکتوبر 2025 19:23

وزیراعلیٰ  مریم نوازکی قیادت میں عوام کو صحت کی عالمی معیارکی سہولیات ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2025ء) صوبائی وزیر صحت وآبادی خواجہ عمران نذیر نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا اچانک دورہ کیا ۔اس موقع پر چیئر مین فرحت عالمگیر، ایگزیکٹو ڈائریکٹر بلال محی الدین اور ایم ایس پی آئی سی عامر رفیق بٹ بھی ہمراہ تھے۔خواجہ عمران نذیر نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکی قیادت میں عوام کو صحت کی عالمی معیار کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں ،اٹک سے صادق آباد تک عوام کو علاج معالجے کی بہترین اور بلا معاوضہ سہولیات کی فراہمی ہمارا مشن ہے،پی آئی سی بلاشبہ نہ صرف پنجاب بلکہ دوسرے صوبوں سے آئے مریضوں کو بھی معیاری علاج معالجے کی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔خواجہ عمران نذیر نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی واضح ہدایات ہیں کہ مریضوں کو بلا تفریق علاج معالجے کی سہولیات بہم پہنچائی جائیں ،مریم نواز کی ہدایت پر کیتھ لیب منصوبے کی تکمیل سے پی آئی سی پر لوڈ مینجمنٹ ممکن ہو پائے گی۔