وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی ایڈوکیٹ جنرل پنجاب سے ملاقات

ہفتہ 18 اکتوبر 2025 19:44

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی ایڈوکیٹ جنرل پنجاب سے ملاقات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نےایڈوکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز سے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبائی لاافسران کو جدید قانونی سہولتوں کی فراہمی اور مقدمات کے موثر انتظام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ایڈوکیٹ جنرل آفس کے لاافسران کے لیے "پاکستان کوڈ" اور "کیم" (Case Assessment and Management System) تک بلا معاوضہ رسائی کی پیشکش کی،انہوں نے کہا کہ یہ نظام سرکاری مقدمات کی پیروی میں شفافیت اور کارکردگی بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا،اس کے ذریعے لاافسران اور ان کے زیرِ سماعت کیسز کی روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی کا مو ثر انداز میں جائزہ لیا جا سکے گا، جبکہ اعلی عدالتوں میں سرکاری مقدمات کی پیش رفت سے بروقت آگاہی حاصل ہوگی۔