ملک میں فی تولہ سونا مسلسل مہنگا ہونے کے بعد ہزاروں روپے سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت میں 10 ہزار600 روپے کمی ریکارڈ، سونے کے نرخ کمی کے بعد 4 لاکھ 46 ہزار300 روپے کی سطح پر آگئے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 18 اکتوبر 2025 19:09

ملک میں فی تولہ سونا مسلسل مہنگا ہونے کے بعد ہزاروں روپے سستا ہوگیا
کراچی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے۔ 18 اکتوبر 2025ء ) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بڑھنے پر پاکستان میں بھی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی ہے۔ تین روز میں سونے کے نرخوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ ایک روز سونے کی قیمت میں 14 ہزار 100 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔ لیکن آج ملک میں سونے کی قیمت میں 10 ہزار 600 روپے کمی ہوگئی ہے، جس کے باعث سونے کے نرخ کمی کے بعد 4 لاکھ 46 ہزار 300 روپے کی سطح پر آگئے ہیں۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 8 ہزار 331 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 82 ہزار 630 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب آرگینک خوراک او رمصنوعات پر ریسرچ کرنے والے ادارے کے سربراہ نجم مزاری نے کہا کہ دنیا بھر میں آرگینک خوراک کی طلب میں سالانہ 10.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، تخمینے کے مطابق 2030 تک عالمی سطح پر آرگینک خوراک اور مصنوعات کی مارکیٹ کا حجم 437 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا،پاکستان میں اس وقت صرف ایک فیصد سے بھی کم زرعی زمین آرگینک طریقے سے استعمال ہو رہی ہے جبکہ عالمی اوسط تقریبا 16فیصد ہے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آرگینک زراعت کے فروغ کی راہ میں کئی طرح کی رکاوٹیں ہیں جن کی تسلسل کے ساتھ نشاندہی کر رہے ہیں، حکومتی سطح پر سرٹیفکیشن کے لئے واضح پالیسی نہیں ہے ،کسانوں کی تربیت، مالی معاونت اور مارکیٹ تک رسائی نہ ہونا بھی بڑی رکاوٹیں ہیں۔ ،یورپی یونین نے 2030 تک اپنی زرعی زمین کا 25فیصد آرگینک بنانے کا ہدف مقرر کیا ہے، چین میں سرکاری سطح پر آرگینک سرٹیفکیشن کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔