Live Updates

وزیراعلیٰ سندھ کا سانحہ کارساز کے شہدا کو خراج عقیدت

ہفتہ 18 اکتوبر 2025 19:47

وزیراعلیٰ سندھ کا سانحہ کارساز  کے شہدا کو خراج عقیدت
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2025ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سانحہ کارساز کی 18ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ہفتہ کو وزیر اعلی ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے قافلے پر حملہ جمہوری جدوجہد پر بڑا دھچکا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ جمہوری جدوجہد کو امر کرنے کے لیے 150 سے زائد کارکنوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور 450 سے زائد زخمی کارکن بھی جمہوری جدوجہد میں پیپلز پارٹی کی روایات کے وفادار رہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنی پوری زندگی جمہوریت کی جدوجہد میں گزاری۔وزیراعلیٰ سندھ نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور ان کے شہید کارکنوں کو سلام پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر جمہوری جدوجہد کو آگے بڑھایا اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی سانحہ کارساز کے شہدا کی جدوجہد کو آگے لے جا رہے ہیں۔
Live سے متعلق تازہ ترین معلومات