Live Updates

کو ئٹہ، پاک فوج اور سیکورٹی اداروں کی بہتر حکمت عملی سے بلوچستان میں امن کا قیام ممکن ہوا ،غزالہ اشفاق گولہ

سیکورٹی اہلکاروں نے اپنے جانوں کا نذرانہ دے کر ملک اور قوم کو امن کا گہوارہ بنایا ہے ،سابق صوبائی وزیر

پیر 16 اپریل 2018 20:01

کو ئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین بلوچستان کی صدر سابق صوبائی وزیر محترمہ غزالہ اشفاق گولہ اور جنرل سیکرٹری زرینہ زہری ، پریس سیکرٹری نوشین پطرس نے کہا ہے کہ پاک فوج اور سیکورٹی اداروں کی بہتر حکمت عملی کی وجہ سے آج ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی امن کا قیام یقینی ممکن ہوا ہے کیونکہ سیکورٹی اہلکاروں نے اپنے جانوں کا نذرانہ دے کر ملک اور قوم کو امن کا گہوارہ بنایا ہے ان خیالات کا اظہا رانہوںنے گزشتہ روز پارٹی کی خواتین ونگ سے ملاقات کے دوران گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ ملک بھر میں جاری دہشت گردی اور بد امنی کو ختم کرنے کے لئے پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے جس طرح اپنی جانیں قربان کر کے ملک کو امن کا گہوارہ بنایا ہے وہ قابل تحسین عمل ہے کیونکہ پاک فوج، فرنٹیئر کور ، پولیس ، لیویزاور بلوچستان کانسٹیبلری کے جوانوں نے جس طرح متحد ہو کر ملک اور قوم کو کمزور کرنے کی سازشوں کو ناکام بنا نے کے لئے جو کردار ادا کیا ہے وہ ساب کے سامنے روز روشن کی طرح عیاں ہے کیونکہ پاک فوج نے ہر مشکل وقت میں فرنٹ لائن پر آکر ملک اور قوم کو درپیش مشکلات سے نجات دلائی ہے اس لئے آج پوری قوم پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں کو سلام پیش کر تی ہے ہماری دعا ہے کہ پاک فوج کے جوان اسی طرح اپنے فرائض منصبی کو سرانجام دیتے ہوئے پاکستان اور خصوصا بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑینگے کیونکہ یہ وطن ہم سب کا ہے اور ہمارا فرض ہے کہ ہم بھی امن کے قیام کو یقینی بنانے میں پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں۔

Live بلوچستان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :