صوبہ بہاول پور کی حامی جماعتوں کا پریس کلب کے باہر احتجاجی بھوک ہڑتالی کیمپ

صوبہ بحالی کیلئے بھوک ہڑتال،علامتی پھانسیاں ،لانگ مارچ ، دھرنے دیں گے ،قائدین کا احتجاجی کیمپ میں شرکاء سے خطاب

پیر 16 اپریل 2018 20:03

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2018ء) صوبہ بہاول پور کی حامی جماعتوں کا پریس کلب کے باہر احتجاجی بھوک ہڑتالی کیمپ بھوک ہڑتالی کیمپ میں جماعت اسلامی، پاکستان تحریک انصاف تحریک صوبہ بہاول پور ،بہاول پور صوبہ محاذ،تحریک صوبہ بحالی کسان بورڈ کے قائدین اور کارکنان نے شرکت کی بہاولپور صوبہ بحالی کے لئے عملی جدوجہد شروع ہو چکی ہے اور ہم صوبہ بحالی کیلئے بھوک ہڑتال،علامتی پھانسیاں ،لانگ مارچ اور دھرنے دیں گے قائدین کا احتجاجی کیمپ میں شرکاء سے خطاب ۔

احتجاجی کیمپ میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمران صوبہ بہاول پور کی بحالی کے حوعالے سے بد نیت ہو چکے ہیں جس کا ثبوت وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت پر سپیکر پنجاب اسمبلی نے پنجاب اسمبلی میں 16 مرتبہ جمع کرائی گئی بہاول پور صوبہ کی قرارداد ہو اسمبلی کے فلور پر پیش نہیں ہو نے دیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے منشور میں1970ء سے بہاولپور صوبہ کی بحالی شامل ہے ہم جنوبی پنجاب صوبہ کی ہرگز مخالف نہیں بلکہ پاکستان میں نئے صوبوں کے قیام کے حامی ہیں اورہرعلاقہ کے لوگوں کو ان کا حق ملنا چاہیے۔پنجاب اسمبلی سے بہاولپور اور جنوبی پنجاب صوبہ کے حوالے سے بنیادی قدم اٹھ چکا ہے اور اس وقت مسلم لیگ(ن) کی حکومت مرکز میں موجود ہے جو اس کو منظور کروا سکتی ہے۔

ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا کہ بہاولپور ڈویژن کی32کے لگ بھگ اراکین اسمبلی میں سے کسی نے اگر بہاولپور صوبہ کی آواز اٹھائی ہے تو وہ ڈاکٹر سید وسیم اختر ہے مرکزی چیئرمین تحریک صوبہ بہاولپور جام حضور بخش لاڑ نے کہا کہ ن لیگ نے وعدے کی پاسداری نہ کی تو آنے والے الیکشن میں بہاول پور کی عوام ان کے امیدواروں کو ووٹ نہیں دیگی بہاول پور صوبہ ہمارا حق ہے جو ہم لیں کر رہے گے بہاول پور صوبہ محاذ کے سربراہ سید مجید ہاشمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ بہاول پور کی محرومیوں کا ازالہ صرف اور صرف بہاول پور صوبہ کی بحالی ہے اور یہ بہاول پور کی عوام کا حق ہے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عدیل اسلم نے کہا کہ بہاول پور صوبہ بحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ میاں برادران ہے پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں آکر بہاول پور کی عوام کو صوبہ کا تحفہ دے گیاحتجاجی کیمپ سے انجمن تاجران کے صدر سید اسرار شاہ،اکرم انصاری ،جاوید دولت زئی ،محمد نواز ناجی ،راجہ شفقت ،پی ٹی آئی کے رہنماء احسن حفیظ،سمیرا ملک ،تحریک صوبہ بہاول پور کے سیکرٹری جنرل نصراللہ ناصر ،جماعت اسلامی کے ضلعی امیر ڈاکٹر محمد اشرف،تیمور ثمین ، بہاول پور نیشنل عوامی پارٹی شہباز ہاشمی ،مخدوم کلیم اللہ ہاشمی ،امتیاز عباسی نے بھی خطاب کیا

متعلقہ عنوان :