
بعض سیاسی جماعتیں اپنی سیاست چمکانے کے لئے پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کر رہی ہیں،ملک شاہ محمد
پیر 16 اپریل 2018 20:40
(جاری ہے)
اس موقع پر ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ وماس ٹرانزٹ شریف حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر سلمان نثار اور بی آر ٹی کے فوکل پرسن خورشید خان کے علاوہ دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اس موقع پر بی آر ٹی کے فوکل پرسن نے معاون خصوصی کو سوشل میڈیا اوردیگر ذرائع سے موصول ہونے والی شکایات سے متعلق تفصیلی طورپر آگاہ کیا ۔ملک شاہ محمد نے ان شکایات کافوری نوٹس لیتے ہوئے پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی سمیت بی آر ٹی منصوبے کے کنٹریکٹر اور دیگرمتعلقہ حکام کو ان شکایات کے فوری ازالے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ اس امر میں کوئی شک نہیں کہ بی آر ٹی منصوبہ پشاور کے عوام کے بھرپور تعاون کی بدولت ہی کی میابی کی جانب گامزن ہے۔انہوںنے کہا کہ حکومت کوعوام کی تکالیف کابھرپور احساس ہے اور ان کو درپیش مشکلات کو ہرممکن دور کیاجائے گا۔ انہوں نے بی آر ٹی منصوبے سے متصل تمام سڑکو ںکی اسفالٹنگ اورکارپٹنگ کے علاوہ تعمیراتی ملبہ ہٹانے اورسڑکوں کی صفائی کاعمل دس دن کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو اور گرد وغبار کابھی فوری خاتمہ ہو۔ ملک شاہ محمد نے ہدایت کی کہ رات کے اوقات میںٹریفک کو کسی صورت بند نہ کیا جائے اورحفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے عوام کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا جائے۔ انہوںنے کہا کہ بی آرٹی ایک عوامی فلاحی منصوبہ ہے جس کے معیار اور بروقت تکمیل پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجاسکتا۔ معاون خصوصی نے سیاسی مخالفین اور میڈیا سے اپیل کی کہ وہ اس وسیع ترعوامی مفاد کے منصوبے پر محض تنقید نہ کریں۔ حکومت تنقید برائے اصلاح کو خوش آمدید کہے گی۔انہوںنے کہا کہ پشاور صوبے کا دارالحکومت ہونے کے ساتھ ساتھ ایک تاریخی اورجغرافیائی اہمیت کاحامل شہر ہے لیکن اس جدیددور میں بھی یہاں پبلک ٹرانسپورٹ کانظام نہ ہونا سابقہ حکومتوں کی غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ملک شاہ محمد نے کہا کہ موجودہ حکومت نے بی آر ٹی کی صورت میںپشاور اورصوبے کے عوام کو جدید سہولیات سے آراستہ ایک پائیدار ٹرانسپورٹ کانظام فراہم کردیا ہے جو آئندہ کئی دہائیوں تک سفری ضروریات پوری کرے گا۔دریں اثناء وزیر اعلیٰ کے معاو ن خصوصی سے ممبر صوبائی اسمبلی شوکت یوسفزئی کی سربراہی میںٹرانسپورٹروں کے وفد نے بھی ملاقات کی۔ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صوبائی رہنما حاجی ظاہر شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ٹرانسپورٹروںنے معاون خصوصی کو ان کو درپیش مسائل اوربعض تحفظات سے تفصیلی طورپر آگاہ کیا۔ وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی نے ٹرانسپورٹروں کے مسائل غور سے سنے اوراس سلسلے میں ان کے مستقل حل کے لئے ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ کے سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی ۔کمیٹی میںڈپٹی ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ اور ٹرانسپورٹروں کے نمائندے شامل ہوں گے۔ یہ کمیٹی بس ٹرمینل سے متعلق قانون کے مطابق اپنی سفارشات ایک ہفتے کے اندر وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی کو پیش کرے گا جسے حتمی منظور ی کے لئے صوبائی حکومت کو پیش کیاجائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سعودی عرب، اسکول جاتے ہوئے گاڑی کو خوفناک حادثہ؛ 4 خواتین اساتذہ ڈرائیور سمیت جاں بحق
-
قائمہ کمیٹی : گلگت بلستان کے وزیر کا جنگلات کی کٹائی میں ملوث ہونے کا انکشاف
-
مظفرگڑھ،سیلاب متاثرین امدادی سامان کیلئے لڑ پڑے، سارا امدادی سامان لے گئے
-
مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا نے صوبائی اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی کی قرارداد جمع کرادی
-
خیبرپختونخوا میں چائے کی پیداوار کو تجارتی بنیادوں پر فروغ کیلئے اہم اجلاس
-
خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایس پی تعینات
-
ہمارے احتجاج کے باعث قاضی فائز کو ایکسٹینشن نہ ملی، 4 اکتوبر کے احتجاج سے عمران خان کا دیا ٹارگٹ حاصل کیا، علی امین
-
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے پارکوں میں تفریحی سرگرمیوں پر جماعت اسلامی کا دوہرا معیار بے نقاب کردیا
-
صحت کے شعبے میں ہماری کامیابیوں کو موجودہ حکومت نے الٹ دیا ،یاسمین راشد کاوائٹ پیپر
-
سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف آپریشن مزید تیز کیا جائے گا، بلال یاسین
-
رانامشہوداحمدخان سے ڈائریکٹرجنرل آئی سی وائی ایف کی ملاقات، نوجوانوں کی ترقی اور انہیں بااختیاربنانے کیلئے غیرمعمولی مواقع فراہم کرنے کے عزم پر زور
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا جمہوریت کے عالمی دن پر خصوصی پیغام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.