چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی مزار اقبالؒ اور داتا دربار حاضری ، پھولوں کی چادریں چڑھائیں ، فاتحہ خوانی

پیر 16 اپریل 2018 20:47

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی مزار اقبالؒ اور داتا دربار حاضری ، پھولوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبالؒ اور حضرت علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخش کے مزاروں پر حاضری دیکر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی ۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے مزارات پر حاضری کے موقع پر ملک و قوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں بھی کیں جبکہ مزار اقبالؒ پر حاضری کے بعد مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے ۔