شہبازشریف،ٹرمپ ملاقات،گرمجوشی سے مصافحہ ، خوشگوار ماحول میں جملوں کا تبادلہ

وزیر اعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین پیر کو یہاں غزہ میں جنگ بندی کیلئے شرم الشیخ امن سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی

پیر 13 اکتوبر 2025 22:05

شہبازشریف،ٹرمپ ملاقات،گرمجوشی سے مصافحہ ، خوشگوار ماحول میں جملوں ..
شرم الشیخ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) وزیر اعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین پیر کو یہاں غزہ میں جنگ بندی کیلئے شرم الشیخ امن سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی ہے۔ وزیر اعظم اور امریکی صدر کے مابین گرمجوشی سے مصافحہ اور خوشگوار ماحول میں جملوں کا تبادلہ ہوا۔

(جاری ہے)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سربراہ اجلاس میں شریک رہنمائوں سے فرداً فرداً ملاقات کی۔ وزیر اعظم شہباز شریف ملاقات کیلئے آئے تو امریکی صدر نے ان سے گرمجوشی سے مصافحہ کیا جس کے بعد دونوں رہنمائوں میں خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی۔ بعد ازاں سربراہ اجلاس میں شریک رہنمائوں کا گروپ فوٹو بھی ہوا جس میں وزیر اعظم شہباز شریف بھی عالمی رہنمائوں کے ہمراہ موجود تھے۔