
قدرتی آفات سے بڑھتی مہاجرت موسمیاتی تبدیلی کا شاخسانہ، آئی او ایم
یو این
منگل 14 اکتوبر 2025
03:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 14 اکتوبر 2025ء) عالمی ادارہ مہاجرت (آئی او ایم) نے قدرتی آفات سے لاحق خطرات میں کمی لانے اور ان کے مقابلے کی صلاحیت کو مضبوط بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ بڑھتے ہوئے قدرتی حوادث کے نتیجے میں نقل مکانی بھی بڑھتی جا رہی ہے۔
ادارے کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں کروڑوں لوگ موسمیاتی تبدیلی سے بری طرح متاثر ہو رہے ہیں جن میں بیشتر کے پاس نقل مکانی کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوتا۔
ان حالات میں عالمی مالیاتی ترجیحات میں بھی فیصلہ کن تبدیلی کی ضرورت ہے۔
قدرتی آفات سے لاحق خطرات میں کمی لانے سے متعلق امسال منائے جانے والے عالمی دن کا موضوع بھی 'آفات نہیں، مضبوطی کے لیے مالی وسائل کی فراہمی' ہے۔
(جاری ہے)
موسمیاتی مالی معاونت
گزشتہ سال ہی تقریباً 4 کروڑ 60 لاکھ افراد نے قدرتی آفات کے باعث نقل مکانی کی تھی جو اس مسئلے کے باعث بے گھر ہونے والے لوگوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ اس کے باوجود، قدرتی آفات سے لاحق خطرات میں کمی لانے کی کوششیں اب بھی شدید مالی قلت کا شکار ہیں۔
زیادہ تر حکومتیں اپنے بجٹ کا ایک فیصد سے بھی کم حصہ اس مقصد کے لیے صرف کرتی ہیں جبکہ اس شعبے میں عالمی سطح پر دی جانے والی امداد میں بھی کمی آ رہی ہے۔'آئی او ایم' کی ڈائریکٹر جنرل ایمی پوپ نے کہا ہے کہ قدرتی آفات کے مقابل مضبوطی پیدا کرنے کے اقدامات پر خرچ کیا گیا ہر ڈالر اس قیمت سے کہیں بڑے نقصان اور ان لوگوں کے وقار کو تحفظ دیتا ہے جنہیں ان آفات سے سنگین خطرات لاحق ہیں۔
'آئی او ایم' اپنے شراکت داروں کے ساتھ اسی پیغام کو لے کر آگے بڑھے گا تاکہ موسمیاتی آفات سے متعلق مالی معاونت میں ان لوگوں کی ضروریات کو بھی پورا کیا جائے جو ان کے باعث نقل مکانی پر مجبور ہیں۔'آئی او ایم' کی اپیل
ادارے نے حکومتوں، عطیہ دہندگان اور نجی شعبے سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسی سرمایہ کاری میں اضافہ کریں جس سے قدرتی آفات کے اثرات اور نقل مکانی کے خدشات میں کمی آئے اور کمزور لوگوں کو تحفط مل سکے۔
اس کا مطلب ترقیاتی منصوبہ بندی اور موسمیاتی مقاصد کے لیے فراہم کی جانے والی مالی معاونت میں نقل مکانی کو مدنظر رکھنا بھی ہے تاکہ آفات کے بعد لوگ خود کو بحال کر سکیں اور انہیں محفوظ نقل مکانی کے مواقع میسر آئیں۔
اقوام متحدہ
کی آئندہ عالمی موسمیاتی کانفرنس (کاپ 30) کے تناظر میں 'آئی او ایم' اس بات پر زور دے رہا ہے کہ موسمیاتی مالیات کے لیے ہونے والی بات چیت میں آفات اور ماحولیاتی خطرات پر قابو پانے کے لیے مالی وسائل کی فراہمی کو بھی اہمیت دی جائے۔مزید اہم خبریں
-
غزہ: یو این کی طرف سے گیارہ ملین ڈالر کی ہنگامی امداد جاری
-
قدرتی آفات سے بڑھتی مہاجرت موسمیاتی تبدیلی کا شاخسانہ، آئی او ایم
-
غریب ممالک پر قرضوں کا بوجھ انکٹاڈ کے سولہویں اجلاس کا اہم موضوع
-
جنوبی سوڈان: سیاسی انتشار اور بدعنوانی تشدد میں اضافے کا سبب
-
صدرٹرمپ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ایک بار پھر پسندیدہ شخصیت قرار دےدیا
-
صدر ٹرمپ امن کے حقیقی سفیر ہیں، نوبیل انعام دینے کیلئے ایک بار پھر درخواست کرتا ہوں
-
اینٹی بائیوٹکس کے خلاف جراثیمی مزاحمت میں اضافہ، ڈبلیو ایچ او
-
پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کی جانب سے سعودی وفد کی میزبانی جوپاکستان میں اسٹریٹجک سرمایہ کاری کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت ہے
-
ملک میں انٹرنیٹ سروس میں 18 گھنٹے کیلئے شدید تعطل پیدا ہونے کا امکان
-
مصر کے شہرشرم الشیخ میں امریکا اور ثالثوں نے غزہ امن معاہدے پر دستخط کردیئے
-
سیاحتی مقامات پر زلزلے کے شدید جھٹکے
-
شہبازشریف،ٹرمپ ملاقات،گرمجوشی سے مصافحہ ، خوشگوار ماحول میں جملوں کا تبادلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.