لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب میں تین صوبے بنانے کی درخواست مسترد کردی

پیر 16 اپریل 2018 20:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب میں تین صوبے بنانے کی درخواست مسترد کردی ۔ شہری علیم الدین غازی نے پنجاب میں تین صوبے بنانے کی درخواست دائر کی تھی جس کو جسٹس شمس محمود مرز انے ناقابل سماعت قرار دیکر خارج کردی ۔

(جاری ہے)

عدالت کا کہنا تھا کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں اور نہ ہی اس نے متعلقہ فورم سے رجوع کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :