پاکپتن، مختلف ٹریفک حادثات میں دو خواتین سمیت تین افرادجاں بحق

پیر 16 اپریل 2018 21:04

پاکپتن۔16 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) مختلف ٹریفک حادثات میں دو خواتین سمیت تین افرادجاں بحق ہوگئے، پہلے حادثہ میںچک 107-EB کی خاتون رضیہ بی بی د یگر خواتین کے ہمراہ ٹریکڑ ٹرالی پر چک 201-EBمیں محنت مزدوری کیلئے جا رہی تھی کہ کنڈا ٹوٹ جانے سے ان کی ٹرالی الٹ گئی جس کے نتیجہ میں خاتون رضیہ بی بی ٹائر تلے آ کر جاںبحق ہو گئی، دوسرا حادثہ تھانہ کلیانہ کے علاقہ چک بھبھڑ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار غفوراں بی بی موقع پر ہی جاں بحق جبکہ اس کا خاوند محمد یوسف شدید زخمی ہو گیا،محمد یوسف کو ڈی ایچ کیو پاکپتن سے ڈی ایچ کیو ساہیوال منتقل کیا گیا جہاں وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

متعلقہ عنوان :