
سپریم کورٹ نے وفا قی وزیر دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس میں نجی ٹی وی کے پروڈیوسر کاشف جبار کو طلب کرنے کی اجازت دیدی ،
پیمرا ڈائریکٹر کو دوبارہ طلب کر نے کی استدعا مسترد
پیر 16 اپریل 2018 21:10

(جاری ہے)
جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے تو ہین عدالت کیس کی سماعت کی تو وفا قی وزیر دانیال عزیز کے وکیل علی رضا نے کہا کہ دو گواہان کی طلبی کے لئے درخواست دی ہے، ایک پیمرا کے ڈائریکٹر مانیٹرنگ حا جی آدم ہیں جو کہ استغا ثہ کی جانب سے بطور گواہ پیش ہو چکے ہیں جبکہ دوسرے ڈان ٹی وی کے پروڈیوسر ہیں جنہوں نے دانیال عزیز کا کلپ اپنے پروگرام میں نشر کیا تھا ۔
جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ ان میں سے ایک گواہ پیمرا کے ڈائریکٹر تو پہلے ہی پیش ہو چکے ہے ۔فا ضل وکیل علی رضا نے عدالت کو بتایا کہ گواہ نے وہ مواد پیش نہیں کیا جو ہمیں درکار ہے ۔جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ بار بار ایک گواہ کو بلانے سے وقت ضائع ہوگا، آپ گواہ سے مواد منگوا بھی سکتے تھے ۔ایڈوکیٹ علی رضا نے کہا کہ نجی ٹی وی کے کلپ کی تصدیق کروانی ہے ۔ جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ آپ متن کو پہلے ہی تسلیم کر چکے ہیں ۔ فا ضل وکیل نے کہا کہ نجی ٹی وی کا کلپ ایڈیٹ شدہ ہے، جاننا چاہتے ہیں ویڈیو کس نے بنائی اور ایڈٹ کی ۔جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ ویڈیو سے متعلق پیمرا گواہ پر جرح کر چکے ہیں، جو گواہ متعلقہ نہیں انھیں بلا کر کیا کرنا ہے،کیس میںپراسیکیوٹر ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا وقار نے کہا کہ دانیال عزیز کے گواہ غیرمتعلقہ ہیں، عدالت کے سامنے ایڈیٹنگ کا معاملہ نہیں ہے ۔ جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ ففٹی ففٹی کر لیتے ہیں، پیمرا کے گواہ کو نہیں بلاتے اور پروگرام کے پروڈیوسر کاشف جبار کو سمن کر لیتے ہیں ، ایڈیٹنگ کا مطلب ہے کہ کیا کسی اور نے دانیال عزیز کی آواز نکالی، کسی اور کا دانیال عزیز کی آواز نکالنا مشکل لگتا ہے، آپ کو ایڈٹنگ کا مسئلہ ہے تو اصل ویڈیو بھی منگوا لیتے ہیں ،جبکہ اپ کی جانب سے عدالت میں ایک سی ڈی بھی پیش کی گئی ہے اس سی ڈی میں کیا ہی دانیال عزیز کے وکیل نے کہا کہ جاوید ہاشمی کی پریس کانفرنس ہے ۔ جسٹس شیخ عظمت سعید نے پوچھا کہ اس کیس سے کیا تعلق ہے تو فا ضل وکیل نے بتایا کہ جو بات دانیال عزیز نے کہی وہ جاوید ہاشمی نے بہت پہلے کہی تھی جس پر جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ جاوید ہاشمی کی سی ڈی کا کیس سے تعلق نہیں بنتا ۔ اس کے بعدعدالت نے جاوید ہاشمی کا بیان غیرمتعلقہ قرار دے دیا ۔عدالت نے دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس کی مزید سماعت 24 اپریل تک ملتوی کر دی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنائیں گے، بلوچستان کو پرامن اور خوشحال صوبہ بنائیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
امریکہ میں مقیم 5 لاکھ تارکین وطن کی قانونی حیثیت منسوخ کردی گئی
-
26 نومبر احتجاج،عدالت نے پی ٹی آئی رہنماءسلمان اکرم راجا کوگرفتار کرنے سے روک دیا
-
تونسہ،پولیس نے پنجاب اور خیبرپختونخوا ہ کے سرحدی علاقے جھنگی میں چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنا دیا
-
پاکستان: تشنج کے مرض کے خلاف عالمی ادارہ صحت کو ملی اہم کامیابی
-
غزہ: امداد کی ترسیل پر اسرائیلی پابندی اجتماعی سزا کے مترادف، لازارینی
-
غزہ پٹی میں ہلاکتوں کی تعداد پچاس ہزار سے متجاوز
-
پنجاب ٹرانسپیرنسی اینڈ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کو مضبوط بنایا جائے، فافن کا مطالبہ
-
راولپنڈی، ٹریفک پولیس نے شہری کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرادیا
-
ایران سے نمٹنے کے دو طریقے ہیں: تنازع یا معاہدہ، ٹرمپ
-
اے پی سی کیلئے عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت پر غورکیا جاسکتا ہے، بیرسٹر عقیل
-
دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وزیرِاعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.