سیاسی مخالف بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں ،سیاسی دھرنوں سے نہ ماضی میں ڈرے ہیں اورنہ اب ڈریں گے،

میر حسن علی خان لنڈ گزشتہ کئی سالوں سے اقتدار میں رہتے ہو ئے جو کام دہرنا لگا نے والے نہ کر واسکے وہ ہم نے 20 دنوں میں کر کے دکھا ئے ہیںچیئرمین سیڈا

پیر 16 اپریل 2018 21:41

میرپورماتھیلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) سیاسی مخالف بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں ،سیاسی دھرنوں سے نہ ماضی میں ڈرے ہیں اورنہ اب ڈریں گے ۔گذشتہ کئی سالوں سے اقتدار میں رہتے ہو ئے جو کام دہرنا لگا نے والے نہ کر واسکے وہ ہم نے 20 دنوں میں کر کے دکھا ئے ہیں ۔اب عوام کام دیکھ کر ووٹ دے گی ۔مخالفین کا کام اپنے حلقہ میں زیرو ہے مخالف بے شک سیاسی دہرنا لگائیں عوام سمجھتی ہے کہ ان دھرنوں کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے ۔

سیڈاچیئر مین گھوٹکی میر حسن علی خان لُنڈ۔تفصیل کے مطابق چیئر مین سیڈ ا گھوٹکی میر حسن علی خان لُنڈ نے پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہا کہ ہمارے سیاسی مخالف بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں گذشتہ کئی سالوں سے وہ سیڈا کے من پسند چیئر مین تعینات کر واتے رہے ہیں اس وقت ضلع گھوٹکی میں کہیں بھی نہروں کی بھل صفائی نہیں کروائی جاتی تھی آج وہی سیاسی مخالفین ایریگیشن کیخلاف دہرنے لگا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

سیڈا چیئر مین گھوٹکی میر حسن علی خان لُنڈ نے کہا کہ مجھے سیڈا چیئر مین کا چارج سنبھالے مشکل سے 20 دن ہو ئے ہیں اس کے باوجود میں نے دن رات محنت کر کے جہاں جہاں پانی کی کمی یا نہروں کی بھل صفائی کا مسئلہ تھا اس کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر نے کی کوشش کر رہا ہوں ۔انہوں نے مزید کہا کہ 19 مارچ کو دہرنا لگانے والے گذشتہ کئی سالوں سے اقتدار میں رہ کر اقتدار کے مزے لیتے رہے اس وقت انہیں دہرنے کیوں نہ یاد آئے۔

انہوں نے کہا کہ اب جن کے اشاروں پر وہ دہرنے لگا رہے ہیں اس کی ہمیں کوئی پر واہ نہیں ہے ہم بلا تفریق ضلع گھوٹکی کی عوام کی خدمت کر تے رہیں گے ۔میر حسن علی خان لُنڈ نے کہا کہ گذشتہ دس سالوں میں جہاں کام نہیں ہو ئے ہم نے وہاں سے کام شروع کئے ہیں جس کی وجہ سے سیاسی مخالفین کی نیندیں حرام ہو گئیں ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ مخالف اپنی ناکام کوششیں کرتے رہیں اور ہم اپنی عوام کے کام تیزی سے اور ترجیحی بنیادوں پر کرتے رہیں گے ۔