گھریلو ناچاقی پر شوہر نے ہتھوڑے کے وار سے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

پیر اپریل 23:01

گوجرانوالہ۔16 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اپریل2018ء) گھریلو ناچاقی پر شوہر نے ہتھوڑے کے وار سے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا ، پو لیس نے نعش ہسپتال منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دی ، پولیس کے مطابق ہاشمی کالونی کے رہائشی طارق اور اسکی بیوی رضیہ بی بی جو کہ سات بچوں کی ماں تھی کے درمیان گھریلو ناچاقی چلی آرہی تھی اسی رنجش پر ہونیوالے جھگڑے کے دوران طیش میں آ کر شوہر نے بیدردی سے اپنی بیوی کے سر میں ہتھوڑے کے وار کر کے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا اور خود موقع سے فرار ہو گیا ، تاہم واقعہ کی اطلاع پا کر جائے وقوعہ پر پہنچنے والی سبزی منڈی پو لیس نے نعش کو ضروری کاروائی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر کے تحقیقات شروع اور ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

متعلقہ عنوان :