کراچی،چیئر میننادرا کی جانب سے شہریوں کو شناختی کارڈ کے اجراء میں آسانیاں فراہم کر نا قابلِ تحسین ہے،سید شہزاد مظہر

پیر 16 اپریل 2018 23:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2018ء) محبان وطن سیل کراچی کے کنونیئر سید شہزاد مظہر نے کہا ہے کہ نادرا کے چیئر مین عثمان مبین کی جانب سے شہریوں کو شناختی کارڈ کے اجراء میں آسانیاں فراہم کر نا قابلِ تحسین ہے ۔انہوں نے یہ بات پبلک ایڈ کمیٹی کے دفتر ادارہ نور حق میں مختلف علاقوں کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی قیادت کو کراچی کے بنیادی حقوق کی جدو جہد پر خراجِ تحسین بھی پیش کیا ۔

سید شہزاد مظہر نے چیئر مین نادرا عثمان مبین سے اپیل کی کہ وہ اپنے وعدے کے مطابق کراچی میں مزید میگا سینٹر بنائیں اور تمام دفاتر میں 100فیصد عملے کی حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ شہریوں کو شناختی کارڈ کی فراہمی میں دشواری نہ ہو ۔#

متعلقہ عنوان :