وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی، چیف آف آرمی سٹاف جرنل قمر جاوید باجوہ، آئی ایس آئی چیف لیفٹینینٹ جنرل نوید مختار، راحیل شریف اور وفاقی وزیر خرم دستگیر کی خادم حرمین شریفین سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات
محمد علی منگل 17 اپریل 2018 00:54
(جاری ہے)
ملاقات میں سعودی فرمانروا نے بھی پاکستانی عوام اور حکومت کی تعریف کی۔ پاکستانی رہنماؤں اور سعودی فرمانروا کی ملاقات فوجی مشقوں گلف شیلڈ ون کی اختتامی تقریب کے بعد ہوئی۔
مشترکہ فوجی مشق گلف شیلڈ ون دمام میں اختتام پذیر ہوئیں جس میں پاکستان، متحدہ عرب امارات، مصر، ترکی، امریکا، برطانیہ سمیت 24 ممالک کے فوجی دستوں نے شرکت کی۔ ان مشقوں کا مقصد علاقائی ممالک کے مابین فوجی و سیکیورٹی تعاون اور رابطوں کو فروغ دینا تھا۔ تقریب میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت کئی دیگر عالمی رہنمائوں نے شرکت کی ۔ سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز السعود نے عالمی رہنمائوں، وزراء برائے دفاع و خارجہ اور مختلف مسلح افواج کے سربراہان کا تقریب میں خیرمقدم کیا۔ تقریب دمام کے شمال مشرق میں تقریباً 140 کلومیٹر دور صحرا میں منعقد ہوئی۔ وزیراعظم کے ہمراہ وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر ہشام بن صدیق بھی موجود تھے۔ 41 ممالک کے اتحاد ’اسلامک ملٹری کائونٹر ٹیررازم کولیشن‘ کے سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف بھی تقریب میں موجود تھے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، چیف آف آرمی سٹاف جرنل قمر جاوید باجوہ، آئی ایس آئی سربراہ لیفٹینینٹ جنرل نوید مختار اور وفاقی وزیر خرم دستگیر کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے خصوصی ملاقات کی ویڈیو ملاحظہ کیجیے:متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.