ایف آئی اے نے متحدہ عرب امارات میں کھربوں کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی حتمی فہرست مرتب کرلی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 17 اپریل 2018 11:09

ایف آئی اے نے متحدہ عرب امارات میں کھربوں کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں ..
 کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 اپریل۔2018ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) کی جانب سے متحدہ عرب امارات میں کھربوں کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی حتمی فہرست مرتب کرلی ہے۔متحدہ عرب امارات میں غیرقانونی طور پر جائیداد بنانے والے ہزاروں پاکستانی کاروباری شخصیات پر ایک مرتبہ پھر تحقیقات کی تلوار لٹکا دی گئی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطا بق ایف آئی اے کراچی کی جانب سے سال 2015 میں قیمتی زرمبادلہ کی تیزی سے بیرون ملک منتقلی کو روکنے کے سلسلے میں بیرون ملک خاص طور پر متحدہ عرب امارات میں جائیداد کی خریداری کیلیے کھربوں روپے بیرون ملک منتقل کرنے والے پاکستانی شہریوں کے خلاف پاکستان اور دبئی میں سرگرم پراپرٹی ڈیلرز اور ڈیولپرز سے ملنے والی اطلاعات کی بنیاد پرتحقیقات کا آغازکیاگیا تھا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ایف آئی اے کرائم سرکل کراچی میں انکوائری نمبر 15/28 درج کی گئی تھی تاہم ابتدا میں 50 اور بعدازاں مجموعی طورپر100 پاکستانی کاروباری جن میں کراچی اور لاہور سے تعلق رکھنے والی شخصیات شامل ہیںکی متحدہ عرب امارات میں جائیداد ہونے کا انکشاف کیا گیا تھا۔ایف آئی اے کی تحقیقات کا بنیادی نکتہ یہ تھا کہ فارن ایسٹس ڈیکلیریشن ایکٹ 1972 کے تحت کسی بھی پاکستانی شہری کو بیرون ملک پراپرٹی خریدتے وقت اسٹیٹ بینک کو آگاہ کرنا لازمی ہے۔

ایف آئی اے نے اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک سے رابطہ کیا توانکشاف ہوا کہ اس قانون کے تحت تاحال ایک بھی پاکستانی نے بیرون ملک جائیداد خریدنے سے آگاہ نہیں کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں اثاثے رکھنے والی کاروباری شخصیات کی تعداد تقریباً 4 ہزار سے تجاوز کر کرچکی ہے تاہم جب مختلف ذرائع سے ملنے والی اطلاعات میں شامل ناموں کی فہرست تیار کی گئی تو اب تک مجموعی طور پر1200 سے1500 کے قریب پاکستانی کاروباری شخصیات کے نام حاصل ہوئے۔ایف آئی اے نے اس سلسلے میں لاہور میں 31 اور کراچی میں 22 نئی انکوائریاں رجسٹرڈ کیں اور اینٹی کرپشن سرکل کے ہر تفتیشی افسر کو3 انکوائریاں دی گئیں جبکہ ہر انکوائری میں 13 کاروباری شخصیات کے نام رکھے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :