Live Updates

پاک فوج کی جانب سے افغان اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب

افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی بلا اشتعال فائرنگ پر پاک فوج کی جوابی کاروائی میں ٹینک اور پوسٹیں تباہ کر دی گئیں

muhammad ali محمد علی منگل 14 اکتوبر 2025 23:00

پاک فوج کی جانب سے افغان اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب
کرم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اکتوبر2025ء) پاک فوج کی جانب سے افغان اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب ، افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی بلا اشتعال فائرنگ پر پاک فوج کی جوابی کاروائی میں ٹینک اور پوسٹیں تباہ کر دی گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے ضلع کرم میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج نے ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے جس کا پاک فوج نے بھرپور اور شدید جواب دیا ہے۔

افغانستان کی جانب سے والی بلا اشتعال فائرنگ پرپاک فوج کی جوابی کاروائی کے دوران طالبان پوسٹوں کو شدید نقصان پہنچا اور افغان طالبان کی پوسٹوں پر آگ بھڑک اٹھی۔ پاک فوج کی جوابی کاروائی میں افغان طالبان کا ٹینک بھی تباہ ہوگیا اور وہ پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ اس سے قبل اطلاعات سامنے آئیں کہ منگل کی شب کو ایک مرتبہ پھر افغانستان سے پاکستان کے علاقوں میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی، جس کے بعد پاک فوج کی جانب سے بھی منہ توڑ جواب دیا گیا۔

(جاری ہے)

دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا سلسلہ 2 گھنٹے تک جاری رہا۔ لوئر کرم میں شورکو پاک کے علاقے میں افغانستان سے کیے جانے والے حملے کے بعد پاک فوج کے بھرپور جواب کے باعث افغان چیک پوسٹوں کو شدید نقصان پہنچا۔ جبکہ افغانستان سے کی جانے والی اشتعال انگیزی کے بعد شورکو پاک کے علاقے کو خالی کروا لیا گیا۔ پاکستان کی سرحدی حدود میں کئی دیہاتوں کو افغانستان کی اشتعال انگیزی کے باعث خالی کروانا پڑا۔ یہاں واضح رہے کہ حالیہ جھڑپوں کے دوران بھی پاک فوج کے منہ توڑ جواب میں افغانستان کو بھاری جانی اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
Live پاک افغان کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات