آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر کی قسط ادائیگی کیلئے معاہدے کی امید ہے

رواں ہفتے کے دوران عملے کی سطح کا معاہدہ مکمل ہونے کی توقع ہے، اگلے سال عالمی مارکٹ میں کم ازکم ایک ارب ڈالر کے بانڈ جاری کرنے کا منصوبہ ہے۔ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 14 اکتوبر 2025 22:41

آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر کی قسط ادائیگی کیلئے معاہدے کی امید ہے
واشنگٹن ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 14 اکتوبر 2025ء ) وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ رواں ہفتے کے دوران عملے کی سطح کا معاہدہ مکمل ہونے کی توقع ہے۔ میڈیا کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے غیرملکی خبر ایجنسی کو انٹرویو میں کہا کہ آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر کی قسط ادائیگی کیلئے معاہدے کی امید ہے، رواں ہفتے قرض پروگرام دوسرے اقتصادی جائزے کا کام مکمل ہوجائے گا۔

قرض کی 1.24ارب ڈالر کی قسط کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ پر دستخط ہوجائیں گے۔ پاکستان کو7ارب ڈالر کے توسیعی فنڈز سہولت کے تحت دوقسطیں مل چکی ہے ۔دوسرے جائزے کے تحت پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کیلئے امداد ملے گی۔ آئی ایم ایف وفد کے ساتھ ساختی بنچ مارکس پر تعمیری بات ہوئی۔

(جاری ہے)

امید ہے کہ رواں ہفتے کے دوران عملے کی سطح کا معاہدہ مکمل کرلیں گے۔

حکومت رواں سال کے آخرتک پہلا گرین پانڈا بانڈ جاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اگلے سال عالمی مارکٹ میں کم ازکم ایک ارب ڈالر کے بانڈ جاری کرنے کا منصوبہ ہے۔یورو، ڈالر سکوک ، اسلامک سکوک تمام آپشنز کھلے ہوئے ہیں۔ مزید برآں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امید ظاہر کی ہے کہ رواں ہفتے آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ طے پا جائے گا۔

دورہ واشنگٹن کے موقع پر غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.2ارب ڈالر کے اسٹاف لیول معاہدے کا امکان ہے، آئی ایم ایف پروگرام نے پاکستان کی 370ارب ڈالر معیشت کو سہارا دیا۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ مہنگائی، کرنسی میں کمی اور مالی بحران کے بعد استحکام کی جانب پیش رفت ہے اور پاکستان پہلا گرین پانڈا بانڈ رواں سال کے اختتام سے قبل جاری کرے گا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں کم از کم ایک ارب ڈالر کا بانڈ اگلے سال متوقع ہے، یورو، ڈالر یا سکوک تمام آپشنز کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا نجکاری پروگرام آئندہ مالی سال میں تیزی سے آگے بڑھے گا، پی آئی اے اور تین بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی فروخت پر پیش رفت ہوئی ہے اور پی آئی اے کے لیے اہل سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں اضافہ ہوا ہے۔وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ یورپ اور برطانیہ کی پروازوں کی بحالی سے پی آئی اے سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش ہے، پی آئی اے کی نج کاری دو دہائیوں بعد پہلی بڑی فروخت ہو گی۔