جدید دور میں تعلیم کے بغیر ترقی ناممکن ہے، شفیع الله رغانی

منگل 17 اپریل 2018 12:29

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) ایس ڈی ای او شفیع الله روغانی نے کہاہے کہ آج کے دورمیں تعلیم کے بغیر ترقی ناممکن ہے، والدین‘اساتذہ اور محکمہ تعلیم مل کر دیر بالا کو تعلیمی لحاظ سے خوشحال صلع بنائیںگے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نی عشیری درہ تارپتار میں یوسی جبر‘ تارپتاراور پالام کے پرائمری سکولوں کے سربراہان کیساتھ ملاقت میں کیا ۔اس موقع پر اے ڈی ای او فضل مالک بھی موجود تھے‘ شفیع الله نے کہاکہ ہمارا عزم ہے اس سال ریکارڈ داخلہ مہم چلائیںگے، جس کیلئے ضلع بھر میں واک اور سیمینار کا اہتمام بھی کیاہے اور مزید بھی اس قسم کی سرگرمیاں کریںگے۔

متعلقہ عنوان :