مریم نواز سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ملاقات، ترقیاتی پراجیکٹس پر تبادلہ خیال

منگل 5 مئی 2026 21:37

مریم نواز سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ملاقات، ترقیاتی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2026ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی ۔ ملاقات میں عوامی امور، ترقیاتی پراجیکٹس پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمداحمد خان نے ریکارڈ ترقیاتی پراجیکٹس شروع کرنے پروزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا،فیصل آباد اور گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم منصوبوں کو سراہا ۔ سپیکرپنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’اپنا کھیت… اپنا روزگارسکیم‘‘ سے ہزاروں نوجوانوں رزق کما سکیں گے۔ عوامی مسائل ہمیشہ مسلم لیگ (ن) ہی حل کرتی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ہرعوامی پراجیکٹ میرے دل کے بے حد قریب ہے، عوام کو بنیادی سہولتیں دہلیز پر فراہم کر رہے ہیں۔ عوامی خدمت کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔ستھرا پنجاب پروگرام اپنی نوعیت کا دنیا کاسب سے بڑا منظم ویسٹ مینجمنٹ پروگرام بن چکا ہے۔