مقبوضہ کشمیر کے علاقے کٹھوعہ میں بچی کی بے حرمتی اور قتل کے خلاف طلباء ، وکلاء ، صحافیوں،تاجروں اور سول سوسائٹی کے احتجاجی مظاہرے
منگل اپریل 12:55
(جاری ہے)
وادی چناب میں گورنمنٹ ڈگری کالج ڈوڈہ اور بھدروہ کے علاوہ وادی کشمیر کے مختلف کالجو ں کے طلباء سمیت مختلف تعلیمی اداروں کے سینکڑوںطلباء نے ننھی بچی کی عصمت دری اور قتل میں ملوث مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کیلئے احتجاجی مظاہرے کئے ۔
طلباء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر آصفہ کو انصاف کی فراہمی کے حق میں مطالبات درج تھے ۔ آل لداخ اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کشمیر کے زیر اہتمام بھی طلباء و طالبات ریذ یڈنسی روڑسرینگر پر احتجاجی مظاہر ہ کیا اور پریس کالونی میں دھرنادیکر شمعیں روشن کیں۔ایک طالبہ نے اس موقع پر کہاکہ مندر جیسی مقدس مقامات پر بھی اب خواتین محفوظ نہیں ہیں۔ کشمیر یونیورسٹی ، کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچر سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ، سینٹرل یونیورسٹی کے نوگام کیمپس ،سی ڈی ہسپتال، فیکلٹی آف ویٹنری سائنسز اینڈ اینیمل ہسبنڈری اور لاکالج سرینگر میں بھی احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔ گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج اسلام آباد ، ہائیر سکینڈر ی سکول پلہالن ، ڈانگر پورہ ہائیرسکینڈری سکول سوپوراور گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج بیروہ بڈگام میں بھی طلباء نے زبردست احتجاجی مظاہرے کئے ۔پریس انکلیو میں لالچوک کے تاجروں نے احتجاج کرتے ہوئے مجرموں کو سخت سزائیں دینے کا مطالبہ کیا۔ تاجروں نے تاریخی گھنٹہ گھر سے پریس کالونی تک مارچ کیا۔ سرینگر میں کشمیر بار ایسو سی ایشن کی طرف سے معصوم بچی کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے مارچ کیا گیا۔ وکلاء نے مجرموں کوبچانے میں جموں بار ایسو سی ایشن کی مذمت کی۔ اس موقعہ پر ایڈوکیٹ میاں عبدالقیوم نے کھٹوعہ عصمت دری اور قتل کیس میں مجرموں کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کھٹوعہ میں کیس کی سماعت کیلئے ماحول سازگار نہیں ہے اور اس مقدمے کو ہائی کورٹ جموں بینچ میں منتقل کیاجائے ۔بار ایسوسی ایشن اسلام آباد اور بار ایسوسی ایشن گاندربل نے بھی اس گھنائونے جرم کے خلاف مظاہرے کئے ۔ وکلا ء نے اپنے ساتھی وکیل طالب حسین پر حملے کی شدید مذمت کی ۔طالب ہی نے سب سے پہلے متاثرہ بچی کے حق میں مہم چلائی تھی۔ انہوںنے متاثرہ بچی کے وکلاء کے ساتھ ہرقسم کے تعاون کا یقین دلایا۔ ٹریڈرز ایسو سی ایشن سے وابستہ تاجروں نے بھی سرینگر میں احتجاجی مظاہر ہ کیا۔ پریس کالونی میں صحافیوں نے بھی متاثرہ بچی کے ساتھ یکجہتی کیلئے دھرنا دیااورشمعیںروشن کیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
آزادکشمیر کے نوجوان تعلیم کے ہر شعبہ میں تیزی سے آگے بڑھ رہے ،سردار مسعود خان
-
نئی دہلی کے بعد سری نگر میں پاکستانی پرچم لہرا دیئے گئے
-
کرونا کے باوجود آزاد کشمیر یونیورسٹی کے 400اساتذہ نے 9ہزار سے زائد طلبہ کو فاصلاتی تعلیم دے کر روشن مثال قائم کی ہے ،سردار مسعود خان
-
بھارت جمہوری نہیں بلکہ نو آبادیاتی فسطائی ریاست ہے ، صدر آزاد کشمیر
-
ہندوستان نے کشمیریوں سے ہر حق چھین رکھا ہے،مشعال ملک
-
5فروری کو یوم کشمیر ڈے بھرپور طریقے سے منایا جائے گا
-
پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر موثر انداز میں اجاگر کیاجا سکتا ہے ،سردار مسعود خان
-
یاسین ملک کی رہائی کے حوالے سے اقوام متحدہ سے پاکستان کا رابطہ خوش آئند ہے، مشال ملک
-
راجہ فاروق حیدر کیساتھ کھڑے ہیں، پارٹی اگلا الیکشن کارکردگی کی بنیاد پر جیتے گی، ن لیگ جدہ ریجن
-
پاکستان میںعالمی قانون ، خارجہ پالیسی، قومی سلامتی کے چیلنجز ،مسئلہ کشمیر کے قانونی پہلوئوں کی تفہیم کیلئے لیگل تھنک ٹینکس کا قیام ناگزیر ہے ،سردار مسعود خان
-
اقوام متحدہ یاسین ملک کی رہائی کیلئے بھارت پر دباو ڈالے، اہلیہ مشعال ملک کا مطالبہ
-
جن کشمیریوں کو بھارت گاجر مولی کی طرح کاٹ رہا ہے وہ پاکستانی ملت کے جسم و جان کا حصہ ہیں، سر دار مسعود خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.