حلقہ کے عوام کی خدمت مشن ہے، اپوزیشن میں ہونے کے باوجود ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے، سردار اورنگزیب نلوٹھہ

منگل 17 اپریل 2018 13:39

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے کہا ہے کہ حلقہ کے عوام کی خدمت ان کا مقصد و مشن ہے، ہم نے اپوزیشن میں ہونے کے باوجود حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو نگکی و دیگر علاقوں سے آئے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کا حل ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ نگکیکے عوام کے مسائل حل کئے بغیر وہ کسی صورت چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ریافت خان نے علاقہ کے مسائل پر رکن صوبائی اسمبلی سے تفصیلی گفتگو کی اور رکن صوبائی اسمبلی سردار اورنگزیب نلوٹھہ کو خراج تحسین پیش کیا۔